0

منچن آباد میکلوڈگنج میں ناجائز تجاوزات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ مین روڈ کے دونوں جانب تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا آمدورفت میں دشواری۔

منچن آباد میکلوڈگنج میں ناجائز تجاوزات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
مین روڈ کے دونوں جانب تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا آمدورفت میں دشواری۔
میکلوڈگنج(……………..) تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی سست روی کے باعث میکلوڈگنج شہر تجاوزات مافیا کی نذر ہوچکا ہے مین سلیمانکی روڈ کے دونوں جانب بااثر افراد اور محکمہ ایریگشن کے عملے نے قبضے جما رکھے ہیں اور سرکاری جگہ کے کرائے وصول کررہے ہیں یہ لوگ سرکاری جگہ پر قبضہ کرکے غریب دوکانداروں کو تین ہزار سے لیکر پانچ ہزار ماہانہ کے حساب سے کرائے پر دے دیتے ہیں اور سرکاری جگہ کا ہر ماہ لاکھوں روکرایہ ہڑپ کررہے ہیں محکمہ ایریگیشن اور لوکل گورنمنٹ کی زمین پر میکلوڈگنج کے بااثر معززین اور بعض سرکاری ملازمین نے قبضے کر رکھے ہیں اور لاکھوں روپے کرایہ اینٹ کر انتظامیہ کو خاموش رہنے کے لیئے منتھلیاں دیتے ہیں اس لیئے انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے سے قاصر ہے انتظامیہ اور قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ نے شہریوں کی گزر گاہیں تنگ کرکے انکی زیدگیاں اجیرن بنا دی ہیں ہروقت ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ نے ڈی سی بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری بلاتفریق گرینڈ آپریشن کیا جائے اور سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں