0

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکومتی بدانتظامیوں اور اشرافیہ کی شاہ خرچیوں نے غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ اور عدم استحکام حکومتی

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکومتی بدانتظامیوں اور اشرافیہ کی شاہ خرچیوں نے غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ اور عدم استحکام حکومتی نااہلی اور بے تدبیری کاشاخسانہ ہے۔حکومت بجلی کے بلوں میں بے پناہ، ناجائز ٹیکسوں اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد راو شعیب احمد نے کہا کہ پاکستانی قوم مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں چیخ و پکار کر رہی ہے اور لوگ بھوک سے تنگ آکر اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں جبکہ گونگے بہرے حکمران اپنے اختیارات کے نشے میں نیرو کی طرح چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی میں پس رہی ہے ۔بے حس حکمران پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ وا پس نہیں لیتے تو تاجران مجبور ہونگے کہ ہڑتال کی جائے اس موقع پر ڈپٹی چیرمین یونس زرگر ،نائب صدر اشفاق گجر ،جنرل سیکرٹری اختر علی خلجی ،سیکریٹری اطلاعات سعود فاروق چغتائی میاں عدنان چوہدری ،رانا فیاض اور دیگرموجود تھے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں