0

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث پاپولر ایکسچینج ایچ اینڈ ایچ کمپنی شاندار چوک جہلم کے ملازمین گرفتار۔ کمرشل بینکنگ سرکل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر جائِر نصرانی کی ہدایت پر آٹھ رکنی ٹیم نے چھاپہ مار کاروائی کی۔ پاپولر ایکسچینج ایچ اینڈ ایچ کمپنی شاندار چوک جہلم سے 47 ملین مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔ برآمد ہونے والی کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ ، ملائیشین رنگٹ ، ترکش لیرا ، آسٹریلین ڈالر ، یورو ، قطری ریال سعودی ریال اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں۔ برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد ہوئی جیسے قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں