0

*ضلع کیماڑی، تھانہ سعید آباد پولیس کی کاروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 06 ملزمان گرفتار, 1610 کلو چھالیہ، منشیات و گٹکا ماوا برآمد*

*ضلع کیماڑی، تھانہ سعید آباد پولیس کی کاروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 06 ملزمان گرفتار, 1610 کلو چھالیہ، منشیات و گٹکا ماوا برآمد*

پہلی کاروائی میں یوسف گوٹھ سعید آباد میں واقع گودام سے 160 عدد کٹے وزنی 1400 کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی گئی۔

برآمدہ نان کسٹم پیڈ چھالیہ کو زیر دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا جسے کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث واحد خان اور عمر نامی ملزمان کو سیکٹر 8 سعید آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 46 گرام آئس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تیسری کاروائی میں حب ریور روڈ پر رکشہ سے 16 عدد کٹے وزنی 160 کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کی گئی۔

چھالیہ کی ترسیل میں ملوث ملزم محمد امجد ولد یونس کو گرفتار کرکے برآمدہ مال کو دفعہ 54/550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

چوتھی کاروائی میں گٹکا فروشی میں ملوث ضاءالرحمان نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے 40 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پانچویں کاروائی میں چھالیہ کی ترسیل میں ملوث کاشف اور صادق نامی موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 5 عدد کٹے وزنی 50 کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے زیر دفعہ 54/550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

_

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں