0

*خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم* *ہجرت سے وصال تک* (ہجرت کے پہلے دو سال قسط نمبر 3) منگل 19 ستمبر 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم*

*ہجرت سے وصال تک*

(ہجرت کے پہلے دو سال قسط نمبر 3)

منگل 19 ستمبر 2023
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

(گذشتہ سے پیوستہ)

*ہجرت کے پہلے سال*

1۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے ہمراہ یکم ربیع الاول کو مدینہ کی جانب ہجرت کی اور تین دن تک غار ثور میں روپوش رہے۔

2۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ پیر 12 ربیع الاول کو قبا کے مقام پر 4 روز قیام فرمانے کے بعد مسجد قبا کی بنیاد رکھی یہ دور اسلام کی پہلی مسجد ہے۔

3۔ دور اسلام کا پہلا جمعہ محلہ بنی سالم میں ادا فرمایا۔

4۔ اہل مدینہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کااستقبال کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری پر خوشی کا اظہار کیا۔

5۔ مسجد نبوی تعمیر کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار اور مہاجرین نے درمیان بھائی چارگی کا رشتہ قائم فرمایا جسے مواخاۃ کہتے ہیں۔

6۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نکاح ہوا۔

7۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا۔

8۔ قریش مکہ کے ساتھ جہاد کرنے کا حکم ہوا اور آیات جہاد قتال نازل ہوئیں۔

أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ( الحج 39)۔

” جن لوگوں سے جنگ کی جارہی ہے انہیں اجازت دی جاتی ہے کہ اپنے دفاع میں لڑیں کیوں کہ ان پر ظلم کیا گیا اور یقین رکھو کہ اللہ ان کو فتح دلانے پر پوری طرح قادر ہے”

9۔نمازوں کے لئے اذان اور اقامت کا حکم ہوا ہے۔

10۔ یہود مدینہ سے تحریری معاہدہ” میثاق مدینہ” فرمایا۔

*ہجرت کے دوسرے سال*

1۔ مسلمانوں پر جہاد فرض ہوا۔

2۔ 15 رجب کو مسجد اقصی کی بجائے بیت اللہ کی جانب رخ کرکے نماز پڑھنے کا حکم ہوا۔

3۔ رمضان کے روزوں، زکوۃ، صدقہ فطر اور عیدین کی نمازیں فرض ہوئیں۔

4۔ غزوہ بدر بروز جمعہ 17 رمضان المبارک کو ہوا اس میں مسلمانوں کی تعداد 313 جبکہ کفار کی تعداد ایک ہزار تھی 14 صحابہ کرام شہید ہوئے جبکہ کفار کے 70 افراد قتل ہوئے جن میں ابوجہل اور امیہ بن خلف قریش کے دو بڑے سردار بھی شامل تھے۔

5- عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی پیدائش ہوئی یہ مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے ہیں۔

6۔ غزوہ بنی قینقاع میں پیش آیا پندرہ دن محاصرہ کے بعد بنی قینقاع کو مدینہ سے جلا وطن کردیا گیا۔

7۔ حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا۔

8۔ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا کا وصال ہوا( جو حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجہ تھیں)۔

9۔ گستاخ رسول ابو عفک یہودی اور عصماء یہودیہ کو قتل کیا گیا۔

*حوالہ جات:*
مسلم، بخاری، صحاح ستہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اؤل انعام یافتہ مستند کتاب الرحیق المختوم۔

باقی ان شاء اللہ تعالی
کل اگلی قسط نمبر 4 میں
*ہجرت کے تیسرے سال سے وصال تک*

ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .

ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں