0

اظہارِافسوس تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کے نابالغ بیٹے کی وفات

اظہارِافسوس

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کے نابالغ بیٹے کی وفات

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کم سن عمار کی رحلت پر نہایت رنج اور دکھ کا اظہار

میاں عباد فاروق کے نابالغ بچے کی موت ایک بےرحمانہ قتل، اس کا ذمہ دار وہ جنگلی نظام ہے جو فی الوقت ریاست پر قابض ہے، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان اس وقت بدترین ریاستی جبر و فسطائیّت کی لپیٹ میں ہے، ترجمان تحریک انصاف

آئین و قانون کی بالادست حیثیت کو ختم کرکے سیاسی کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے ملک کی زمین تنگ کردی گئی ہے، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف سے وابستگی کو ملک میں قانون کے تحت قرار دیے گئے جرائم میں سے سب سے بڑا جرم بنا دیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف سے وابستگی کے جرم کی پاداش میں جان و مال کی ُسلامتی کے ساتھ آئین کے تحت تمام حقوق بغیر کسی عدالتی کارروائی کے ساقط کئے جارہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف کے کارکنان اور ذمہ داران کے اہلِ خانہ، احباب، کاروبار، ملازمین سب ننگی اور بےرحم فسطائیت کی زد میں ہیں، ترجمان تحریک انصاف

چیف جسٹس آف پاکستان میاں عباد فاروق کے نابالغ بیٹے کے سیاسی قتل اور اس سے جڑے تمام حقائق کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائیں، ترجمان تحریک انصاف

پنجاب کے غیرقانونی و غیرآئینی نگران وزیراعلیٰ، وزیرِ صحت اور انسپکٹر جنرل پولیس سے بطور خاص تفتیش کی جائے، ترجمان تحریک انصاف

عمّار کے حکومتی صفوں میں موجود ظاہر و پوشیدہ قاتلوں کی نشاندہی کی جائے اور ان کا کڑا محاسبہ کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف

ملک میں موجود سیاسی کارکنان خصوصاً تحریک انصاف کے کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ کو آئین و قانون کی پناہ فراہم کی جائے، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں