*خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
(بعثت سے ہجرت تک)
پیر 17 ستمبر 2023
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
(گذشتہ سے پیوستہ)
*قسط نمبر 2*
*بعثت کا پہلا دوسرا اور تیسرا سال*
1۔ غار حرا میں آپ پر پہلی وحی نازل ہوئی۔
2۔ حضرت خدیجہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ورقہ بن نوفل کے پاس لے کر گئی ورقہ بن نوفل نے نبوت کی خبر دی اس وقت آپ صلی اللہ کی عمر مبارک چالیس سال تھی۔
3۔ دعوت اسلام کے پہلے ہی روز حضرت خدیجہ، حضرت ابوبکر صدیق، حضرت علی المرتضی، اور زید بن حارث، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائے۔
4۔ حضرت عثمان بن عفان، حضرت زبیر بن العوام، حضرت عبدالرحمن بن عوف اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ نے اسلام قبول فرمایا۔
5۔ حضرت فاطمہ زہرہ کی ولادت ہوئی۔
6۔ حضرت ابو عبیدہ، حضرت ارقم بن ابی ارقم، عثمان بن مظعون اور ان کے بھائی عبیدہ بن حارث سعید بن زید، جعفر بن ابی طالب، ،خباب بن ارت، عبداللہ بن مسعود، فاطمہ بنت خطاب اور مصعب بن عمیر نے اسلام قبول کیا۔
*بعث کے چوتھے سال*
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ( الحجر :94)
اس آیت کے نازل ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلانیہ اسلام کی دعوت شروع فرما دی۔
*بعث کے پانچویں سال*
1۔حبشہ کی جانب پہلی ہجرت ہوئی اس ہجرت میں گیارہ مرد اور چار عورتیں تھیں۔
2۔ حبشہ کی جانب سے دوسری ہجرت ہوئی اس ہجرت میں 82 مرد اور 18 عورتیں تھیں۔
*بعث کے چھٹے سال*
1۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا اور ان کے تین روز بعد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ نے اسلام قبول کیا۔
*بعث کے ساتویں سال*
1۔ مقاطع القریش ہوا یعنی قریش نے متفقہ طور پر معاہدہ کیا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنی ہاشم اور دیگر تمام مسلمانوں سے مکمل قطع تعلقی یعنی بائیکاٹ کیا جائے اس معاہدہ کی دستاویز تیار کرکے بیت اللہ میں لٹکا دی گئی اور مسلمانوں کو شعیب ابی طالب میں محصور کر دیا گیا۔
*بعث کے آٹھویں سال*
معجزہ شق القمر یعنی چاند دو ٹکڑے ہوا۔
*بعث کے دسویں سال*
1- مقاطعہ کی دستاویز جو کہ بیت اللہ میں لٹکائی گئی تھی دیمک نےاسے کھایا اور مقاطعہ ختم ہوا۔
2۔ گھاٹی سے نکلنے کے بعد حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کا پینسٹھ برس کی عمر میں وصال ہوا۔
3۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے والد ابو طالب کا وصال ہوا۔
4۔ آپ کا حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نکاح ہوا۔
5۔ دعوت اسلام کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہر طائف کی جانب سفر فرمایا۔
*بعثت کے گیارہویں سال*
1۔ سفر طائف سے واپسی کے بعد سفرِ معراج شروع ہوا اور واپسی پر پانچ نمازوں کا تحفہ لائے۔
2۔ قبیلہ خزرج کے 6 افراد نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔
*بعثت کے بارہویں سال*
1۔بیعت عقبہ اولیٰ میں اوس و خزرج کے بارہ افراد نے اسلام قبول کیا۔
2۔ مدینہ میں اسلام کی اشاعت کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالی عنہ کو روانہ فرمایا۔
*بعثت کے تیرہویں سال*
1۔ حضرت اسید بن حضیر اور سعد بن معاذ رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا۔
2۔ بیعت عقبہ ثانیہ میں 72 افراد نے اسلام قبول کیا۔
3۔ مسلمانوں کی مدینہ کی جانب ہجرت کی ابتدا ہوئی۔
4۔ نعوذباللہ! قریش نے دارالندوہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
باقی ان شاء اللہ تعالی
کل قسط نمبر 3 میں
*ہجرت سے وصال تک*
ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333