اتوار 17 ستمبر 2023
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*خواتین و حضرات متوجہ ہوں*
حسب سابق ان شاء اللہ تعالی ربی الاؤل کے مہینہ میں ہم نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر معلوماتی مضامین کا سلسلہ شروع کیا ہے اور آپکو ہم نبی کریم کی زندگی کے بارے میں معلومات کا خلاصہ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کا پروگرام مرتب کیا ہے۔
آج صبح ہم نے اس سلسلہ کی پہلی قسط جاری کر دی ہے جس کا عنوان ہے
*خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
(پیدائش سے بعثت تک)
اور کل آپکی خدمت میں
*خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
(بعثت سے ہجرت تک) پیش کریں گے۔
آپ حضرات ہمارے آنے والے سبھی مضامین کو انہماک سے پڑھیں تاکہ نبی کریم کی زندگی کے آپکو وہ پہلو بھی اجاگر ہو جائیں جو اس سے قبل آپ نہیں جانتے تھے۔
یاد رہے کہ مضامین کے اس سلسلہ کو آپ تک پہنچانے کے لۓ میری ذاتی کاوش سے مستند کتب بخاری الشریف، مسلم الشریف، دیگر صحاح ستہ اور سیرت نبی پر دنیا کی اؤل انعام یافتہ کتاب *الرحیق المختوم* سے خصوصی سلیکٹڈ معلومات مرتب کی ہیں تاکہ سیرت نبوی الشریف ہر آپ کو سیر حاصل معلومات فراہم
کی جا سکیں۔
آپ ان مضامین کو خود بھی پڑھیں اور اپنے عزیز واقارب کو بھی پڑھائیں اور نبی کریم سے لافانی محبت کا ثبوت دیں۔
*الدعاء*
اللہ تعالی سے دست بدست دعا ہے کہ ہمیں آقاۓ دو جہاں، رحمۃ العامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے ہر پہلو پر حاصل شدہ معلومات پر من و عن عمل فرما کر سیرت النبی اور آقاۓ دو جہاں کی محبت اپنے جسم میں سرآیت کر سکیں اور ہم اپنی زندگی کو بنی کریم کی گزری زندگی پر منطبق کر کے نبی کریم سے جذباتی نہیں بلکہ حقیقی محبت کر سکیں۔
یا اللہ تعالی ہمیں نبی کریم کی زندگی پر من و عن عمل کرنے کی توفیق عطا فرماء
آمین یا رب العالمیں
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 0092300860 4333
[16/09, 11:19] Nazir Malik: *سیرۃ النبی پر 36 مضامین*
قسط نمبر 1
*خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
(پیدائش سے بعثت تک)
اتوار 17 ستمبر 2023
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*ولادت والے سال*
1۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد ماجد حضرت عبداللہ بن عبدالمطلب کا آپ کی پیدائش سے قبل وصال ہوا وفات کے وقت ان کی عمر تقریبا 25 برس تھی۔
2۔ نعوذباللہ! بیت اللہ کو ڈھانے کے لیے ابرہہ
نے ہاتھیوں کے لشکر کے ساتھ حملہ کیا۔
3۔ 9 ربیع الاؤل بروز پیر بمطابق 20 اپریل 571 عیسوی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔
4۔ آپ کے دادا نے ساتویں روز عقیقہ کیا اورآپ کا نام محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکھا۔
*ولادت کے چوتھے سال*
1۔قبیلہ بنی سعد کے محلہ میں پہلا واقعہ شق صدر ہوا۔
*ولادت کے چھٹے سال*
1۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ کے ہمراہ مدینہ کی جانب پہلا سفر فرمایا۔
2۔ مدینہ سے واپسی پر مکہ و مدینہ کے درمیان ایک جگہ ابواء پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کی وفات ہوئی۔
3۔والدہ ماجدہ کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے دادا عبدالمطلب نے آپ کی پرورش کی۔
*ولادت کے آٹھویں سال*
1۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب کی وفات ہوئی۔
2۔دادا کی وفات کے بعد اپنے چچا ابو طالب کی کفالت میں آئے۔
*ولادت کے بارہویں سال*
1۔ اپنے چچا ابو طالب کے ہمراہ ملک شام کا پہلا تجارتی سفر فرمایا۔
2۔ سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بحیرا راہب نے دیکھا، نبوت کی پیش گوئی کی کہ یہ سید اللعالمین ہیں، رب العالمین کے رسول ہیں جن کو اللہ نے تمام عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
*ولادت کے بیسویں سال*
1۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چچا کے ساتھ حرب فجار میں شرکت کی مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے قتال نہیں کیا۔
2۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے تمام چچاؤں کے ساتھ حرب فجار کے چار ماہ بعد حلف الفضول میں شریک ہوئے۔
*ولادت کے 25 ویں سال*
1۔ ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ کا مال لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کا سفر تجارت فرمایا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دوسرا سفر شام تھا
2۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نکاح ہوا۔ اس وقت ان کی عمر چالیس برس تھی۔
*ولادت کے 35 سال*
1۔ بیت اللہ کی دوبارہ تعمیر ہوئی حجر اسود کو اس کے مقام پر رکھنے کے لیے قبائل کے درمیان فیصلہ کرنے کا اختیار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہوا۔
*ولادت کے 38 ویں سال*
1۔نبوت کے ابتدائی مراحل کا آغاز ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غار حرا میں عبادت فرمانے لگے۔
2۔سچے خوابوں کے ذریعے نبوت کی بشارت ہوئی۔
باقی ان شاء اللہ کل قسط نمبر 2 میں
*بعثت سے ہجرت تک*
ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333