جھنگ(محمد رمضان)،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریحان طاہر جٹ کا عظیم کارنامہ پنجاب میں بطور ڈی ڈی ایچ او بہترین کارکردگی پر آئی پی ایف کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا جس پر چیئرمین جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ڈاکٹر چوہدری محمدادریس ڈاکٹر احسن نواز جنجوعہ ضلعی صدر جنجوعہ اتحاد ویلفیئر جھنگ میاں محمد یوسف جنجوعہ نائب صدر مرکزی رہنما میاں اسحاق شاہد جنجوعہ حاجی فاروق جنجوعہ ضلعی جنرل سیکرٹری میاں ناصر محمود جنجوعہ صدر جنجوعہ اتحاد ویلفیئر تحصیل شورکوٹ نے ڈاکٹر ریحان طاہر جٹ کو دلی مبارکباد دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ڈاکٹر احسن نواز جنجوعہ نے کہا معاشرے میں وہی لوگ عزت پاتے ہیں جو اپنا کام ایمانداری اور فرض شناسی سے سر انجام دیتے ہیں اور خدمت انسانیت سے سرشار ہوتے ہیں ایسے کاموں کے پیچھے یقیناً والدین کی دعاؤں کا ہاتھ ہوتا ہے جو انسان کو کہیں گرنے نہیں دیتا اللہ کریم ڈاکٹر ریحان طاہر جٹ کو مزید عزتوں سے نوازے اور خلوص نیت سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے
