0

بہاولنگر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر نے سیکریٹری سکول ایجوکیشن کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔۔ واضع ہدایات کے برعکس منظور نظر ٹھیکیدار کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کی مد میں ٹینڈرز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ماموں بنا دیا گیا سی ای او ایجوکیشن کرپشن کی اس بہتی گنگا میں ڈبکیاں لگانے لگ

بہاولنگر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر نے سیکریٹری سکول ایجوکیشن کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔۔ واضع ہدایات کے برعکس منظور نظر ٹھیکیدار کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کی مد میں ٹینڈرز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ماموں بنا دیا گیا سی ای او ایجوکیشن کرپشن کی اس بہتی گنگا میں ڈبکیاں لگانے لگ

بہاولنگر مطابق کجھ عرصہ قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور ری نیول کے حوالے سے ہونے والے فرضی و بوگس ٹینڈرز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سمیت ضلعی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بوگس ٹینڈرز کا فرضی پراسس رچایا گیا۔۔۔ جس کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا گیا لیکن سی ای او ایجوکیشن کی ملی بھگت سے نہ تو اخبار اشتہار کو ڈی جی پی آر سے منظور کروایا گیا اور نہ ہی اخبار اشتہار پر ڈی جی پی آر کی جانب سے جاری کردہ آئی پی ایل نمبر موجود ہے جبکہ منظور نظر ٹھیکیدار کو ٹینڈر فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں اخبار کی سرکولیشن کو رکوایا گیا اور بوگس و فرضی فرمز کے زریعے کاغزی کاروائی مکمل کر کے منظور نظر ٹھیکیدار کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا جو دس سے پندرہ ہزار ایک بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا وصول کر رہا ہے جس میں سے سرکاری خزانے کو ایک پیسہ بھی نہیں جاتا اور نہ ہی ایجوکیشن اٹھارثی کو کوئی مالی فائدہ ہو رہا ہے البتہ پرائیویٹ سکول مالکان پر اضافی بوجھ ضرور پڑھ رہا ہے جو بل آخر غریب عوام کی جیبوں سے ہی نکلے گا۔۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ سی ای او ایجوکیشن محترمہ شاہدہ حفیظ کی رضا مندی اور زبانی احکامات کی روشنی میں اطہر نامی سرکاری کلرک کو دفتر کی بجائے ایک منظور نظر پرائیویٹ سکول میں بٹھا کر رجسٹریشن آن لائن کرنے اور ای لائسنس جاری کرنے کا کام سونپ دیا گیا جہاں ہر یہ کلرک ہر فائل پر اعتراض لگا کر بلیک میلنگ کے زریعے سکول مالکان سے ہزاروں روپے وصول کرتا ہے ۔۔ مصدقہ زرائع کے مطابق بلڈنگ فٹنس جاری کرنے والی فرم میسرز انجینئرنگ مارک کا دفتر بھی اسی سکول کے اندر قائم ہے۔۔ اسی حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبری SO(A-1)3-4/2023 کے مطابق صرف محکمہ بلڈنگ کا ایس ڈی او بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مجاز ہے اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی مد میں وصول کی جانے والی فیس سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی لیکن سی ای او ایجوکیشن اٹھارٹی نے طمع نفسانی کے تحت اس فرضی اور خلاف قانون ٹینڈرز کا پراسس کروایا جس کی مثال پنجاب کے دیگر اضلاع میں کہیں نہیں ملتی۔ عوامی ، سماجی، سیاسی اور صحافی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے فلفور ٹینڈر کینسل کر کے سی ای او ایجوکیشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں