0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل پریس کلب کے جملہ عہدیداران واراکین نے معماران قوم کی امنگوں کےترجمان ، پی ٹی یو خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان دھون کو ای ایس ٹی سے بطور ایس ایس ٹی پروموٹ ہونے پر دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیاہے۔ واضح رہے کہ ملک محمد رمضان دھون کاتعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوٴں آدھی کوٹ سے ہے۔ آپ یہاں کی دھون برادری کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ موصوف

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل پریس کلب کے جملہ عہدیداران واراکین نے معماران قوم کی امنگوں کےترجمان ، پی ٹی یو خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان دھون کو ای ایس ٹی سے بطور ایس ایس ٹی پروموٹ ہونے پر دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیاہے۔ واضح رہے کہ ملک محمد رمضان دھون کاتعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوٴں آدھی کوٹ سے ہے۔ آپ یہاں کی دھون برادری کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ موصوف ہردلعزیز، پر خلوص ، پروقار ، ملنسار ، بردبار،خوش گفتار، خوش لباس اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کے ان اوصاف حمیدہ کی وجہ سے وہ نہ صرف اساتذہ کرام بلکہ عوامی، سماجی اورتعلیمی حلقوں میں بھی عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ خوشاب کی ٹیچرز برادری ان کی بےلوث خدمت کا تہ دل سے اعتراف کرتی ہے اور انہیں اساتذہ کرام کی امنگوں کاحقیقی ترجمان سمجھا جاتاہے۔ عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے پی ٹی یو خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان دھون کی ان سروس پروموشن پر دلی مسرت کااظہار کیاگیا ہے اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیاگیاہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں