17

نوشہرہ سون سکیسر(ملک فرحان فاروق اعوان سے)نبی کریم ‎‎ﷺ کی پاکیزہ زندگی انسانیت کےلئے آئیڈیل ماحول ہے شرپرستی کی آلودگی سے پاک معاشرے کی علما مشائخ کی ذمہ داری ہوتی ہے تمام مکاتب فکر کے علما امن کے پھول لگانے فرقہ پرستی کی دھول ختم کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی اسکالر

نوشہرہ سون سکیسر(ملک فرحان فاروق اعوان سے)نبی کریم ‎‎ﷺ کی پاکیزہ زندگی انسانیت کےلئے آئیڈیل ماحول ہے شرپرستی کی آلودگی سے پاک معاشرے کی علما مشائخ کی ذمہ داری ہوتی ہے تمام مکاتب فکر کے علما امن کے پھول لگانے فرقہ پرستی کی دھول ختم کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی اسکالر علامہ پیر اظہار بخاری نے موضع دھدڑ کی ڈہوک کالا میں محفل میلاد مصطفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی پاک کی پاکیزہ زندگی کو مشعل راہ بنانا ہوگا سیرت رسول اپنانے سے ہر گھر سے امن کی خوشبو آئے گی امت مسلمہ کے زوال کی اصل وجہ سیرت رسول سے ردگردانی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اللہ تعالی کی نازل کردہ وہ عظیم اور مقدس کتاب ہے جس کی مثال غیر مسلم بھی دیتے ہیں قرآن پاک کو پڑھنا سمجھنا اس پر عمل کرنا اور حفظ کرنا ایک سعادت کی بات ہے اس پرفتن دور میں سیرت مصطفی پر چلنا ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے نبی کریم کے صدقے ہی ہمیں سب کچھ ملا ہے انہوں نے کہا کہ رسولُ اللّٰهﷺ کا اس دنیا میں تشریف لانا ،تاریخ انسانیت کا اتنا عظیم واقعہ ہے کہ اس سے زیادہ عظیم اس سے زیادہ پرمسرت اس سے زیادہ مبارک اور مقدس واقعہ اس روے زمین پر پیش نہیں آیا انسانیت کو رسولُ اللّٰهﷺ کی تعلیمات کا نور ملا آپ کی مقدس شخصیت کی برکات نصیب ہوئیں۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں