19

مکمل سٹوری/بچہ اغواء کے بعد قتل،لاش بر آمد جھنگ ( )اغواء کے بعد قتل ہونے والے14سالہ بچے کی دریا برد کی گئی لاش ضلع خانیوال کی ٹھینگی نہر سے بر آمد،ڈی پی او نے اغواء کے ملزمان پہلے ہی گرفتار کروا دئیے تھے جنہوں نے بچے کو قتل کرنے اور لاش دریا برد کرنے کا اعتراف کیا تھا،عوامی حلقوں اور اعلیٰ پولیس

مکمل سٹوری/بچہ اغواء کے بعد قتل،لاش بر آمد
جھنگ ( )اغواء کے بعد قتل ہونے والے14سالہ بچے کی دریا برد کی گئی لاش ضلع خانیوال کی ٹھینگی نہر سے بر آمد،ڈی پی او نے اغواء کے ملزمان پہلے ہی گرفتار کروا دئیے تھے جنہوں نے بچے کو قتل کرنے اور لاش دریا برد کرنے کا اعتراف کیا تھا،عوامی حلقوں اور اعلیٰ پولیس افسران کی ڈی پی او کو شابا ش،تفصیلات کے مطابق تھانہ شورکوٹ کینٹ کے علاقہ سے14سالہ بچہ حسن رضا اغواء ہو گیا جس کا مقدمہ مغوی کے والد عمران حیدرکی مدعیت میں ملزمان عاصم اور حسین کے خلاف درج ہوا،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے بچے کے اغواء کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت پولیس افسران کی خصوصی ٹیم تشکیل دی،ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے کی وجہ سے پولیس نے دونوں ملزمان عاصم اور حسین کو گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے14سالہ مغوی حسن رضا کو قتل کر کے لاش تریموں سدھائی لنک نہر میں پھینک دی،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کم سن مغوی مقتول کی دریا برد کی گئی لاش کی بر آمدگی کے لئے24/7آپریشن شروع کروایا،جس کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر کے سپرد کی گئی،ریسکیو1122کی ٹیموں کے ساتھ پولیس بھی سرچ آپریشن میں حصہ دار رہی،پانی کے تیز بہاؤ کے پیش نظر ڈی پی او ملک طارق محبوب نے دیگر اضلاع میں پولیس ٹیمیں روانہ کیں،جہاں سے نہر گزرتی تھی وہاں کے اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سے خصوصی روابط کر کے ماہرین کی خصوصی خدمات حاصل کرتے ہوئے مغوی کی لاش کی بر آمدگی کا آپریشن جاری کروایا،اتوار کے باوجود ڈی پی او ملک طارق محبوب ان تمام ٹیموں سے فالو اپ لیتے رہے جو جھنگ سمیت مختلف اضلاع میں لاش کو تلاش کر رہی تھیں،ڈی پی او ملک طارق محبوب کی کوششیں رنگ لائیں ضلع خانیوال کے تھانہ چھپ کلاں کے علاقہ سے گزرنے والی ٹھینگی نہر سے مغوی مقتول بچے حسن رضا کی لاش مل گئی جسے قانونی کارروائی کے بعد جھنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر کے سپرد کرتے ہوئے حکم دیا کہ اغواء کے مقدمہ میں قتل اور قانون کے مطابق دیگر دفعات کا اضافہ کیا جائے،ادھر عوامی حلقوں اور اعلیٰ پولیس افسران نے سنگین ترین دل ہلا دینے والی واردات کے ملزمان کی فوری گرفتاری،دوسرے ضلع سے کم سن مقتول کی لاش کی بر آمدگی پر ڈی پی او ملک طارق محبوب اور جھنگ پولیس کو شاباش دی ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں