21

جھنگ(۔ ) ڈی پی او نے پکار 15پر ہونے والے اصلی کالوں پر فوری قانونی کارروائی جبکہ بوگس کالوں پر کال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پکار 15 پر ہونے والی

جھنگ(۔ ) ڈی پی او نے پکار 15پر ہونے والے اصلی کالوں پر فوری قانونی کارروائی جبکہ بوگس کالوں پر کال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پکار 15 پر ہونے والی اصلی اور حقیقی کالوں پر فوری قانونی کارروائی لازمی ہے اسی طرح پکار 15پر بوگس کالوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ضروری ہے تاکہ بوگس کالوں کا سد باب کیاجا سکے،ڈی پی اوملک طارق محبوب نے کہا کہ ضلع کے پولیس سرکلز کے ایس ڈی پی اوز روزانہ کی بنیاد پر اس بات کو چیک کریں کہ پکار 15 پر کی گئی حقیقی اور اصلی کالوں پر کتنی دیر میں قانون کے مطابق کارروائی ہوئی اور بوگس کالیں کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ایس ڈی پی اوز کو ہدائت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ریجن بھر کے سرکلز سے پکار 15 کی گئی حقیقی ،اصلی اور بوگس کالوں پر ہونے والی کارروائی سے آگاہی حاصل کر کے انہیں آگاہ کریں ،ڈی پی او نے کہا کہ بوگس کالوں کا سد باب پولیس کی اصلی وارداتوں کی طرف مکمل توجہ مبذول کروانے کے لئے ضروری ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں