18

جھنگ(۔ ) ڈی پی او ملک طارق محبوب کا تھانوں میں مقدمات کی تفتیش میں تاخیر پر سخت نوٹس،ایس ڈی پی اوز کو خصوصی نگرانی کی ہدائت،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لینے کا فیصلہ

جھنگ(۔ ) ڈی پی او ملک طارق محبوب کا تھانوں میں مقدمات کی تفتیش میں تاخیر پر سخت نوٹس،ایس ڈی پی اوز کو خصوصی نگرانی کی ہدائت،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لینے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوملک طارق محبوب نے تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش میں تاخیر کی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلع بھر کے پولیس افسران کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور درج مقدمات کی تفتیش کی فوری تکمیل کے حوالے سے سخت پروفیشنل ہدایات دیں ،ڈی پی او نے کہا کہ ریاست کی طرف سے ملنے والے وسائل۔اور قانون کی طرف سے ملنے والے اختیارات کے بعد پولیس کے پاس میرٹ پر مقدمات کی تفتیش میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں،انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے،مقدمات کی تفتیش میں تاخیر بھی اسی زمرے میں آتی ہے،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ پولیس افسران کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ، گرفتار قانون شکن گینگسٹرز سے ریکوری کے اہداف دے دئیے گئے ہیں جنہیں افسران کو ہر صورت پورا کرنا پڑے گا، جس پولیس آفیسر نے دئیے گئے پروفیشنل اہداف پورے نہ کئے اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو مکمل مانیٹر کیا جائے گا

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں