جھنگ( ) ڈی پی اونے ضلع میں تیزاب گردی کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی،تیزاب کی غیر قانونی خریدو فروخت روکنے کے لئے متعلقہ محکموں سے مل کر فوری کارروائی کرنے کی ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب نے گزشتہ روزضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تیزاب کی غیر قانونی خرید و فروخت انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہے،تیزاب گردی کے واقعات سے معاشری امن توازن کھو دیتا ہے،تیزاب گردی کا شکار ہونے والی مردو عورت زندگی کی سانسیں سسک سسک کر لیتے ہیں،انہوں نے تیزاب گردی کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جو ملزمان دوسروں پر تیزاب پھینک کر اپنی کسی قسم کی تسکین کرتے ہیں وہ قانون کی نظر میں کسی رو رعائت کے مستحق نہیں،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ خواتین پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعات معاشرتی ماحول کو مذید حساس کر دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تیزاب گردی کے جن مقدمات میں ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہوں گے ان کے تفتیشی افسران،ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیز اور دیگر ذمہ دار پولیس افسران سے پوچھ گچھ ہو گی،سستی،غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب پولیس والوں کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا
