17

جھنگ( ) غیرت کے نام پر باپ،بھائیوں اور بہنوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے سے قتل ہونے والی لڑکی سپرد خاک،ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے فالو اپ رپورٹ لی،ڈی پی او کی بروقت کارروائی سے ملزمان کی فوری گرفتاری سوشل میڈیا پر پولیس

جھنگ( ) غیرت کے نام پر باپ،بھائیوں اور بہنوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے سے قتل ہونے والی لڑکی سپرد خاک،ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے فالو اپ رپورٹ لی،ڈی پی او کی بروقت کارروائی سے ملزمان کی فوری گرفتاری سوشل میڈیا پر پولیس کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ بستی ڈب میں باپ،بھائیوں اور بہنوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کے باعث سسک سسک کر قتل ہونے والی لڑکی معصومہ بی بی کی جھلسی ہوئی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،ڈی پی ا وملک طارق محبوب نے اس سنگین مقدمہ کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن،متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے فالو اپ رپورٹ طلب کی، ڈی پی او کو بتایا گیا کہ وقوعہ میں شامل ایک اور ملزم مقتولہ کا بھائی رضا عرف صابر کو بھی گرفتار کر لیا گیا اس طرح اس مقدمہ میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد7ہو گئی، جہاں پریہ سنگین اور سفاکیت سے بھر پور واقعہ کے مختلف سماجی،اخلاقی زاویوں سے عوامی حلقوں،سوشل میڈیا میں زیر بحث ہے وہاں پر اس سنگین ترین واقعہ کے بعد ڈی پی ا وملک طارق محبوب کا جائے وقوعہ پر پہنچنا،ہسپتال میں ظلم و بربریت کا شکار لڑکی کی خبر گیری اور مقامی تھانہ میں غیر اعلانیہ کیمپ آفس بنا کر فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری بھی پولیس کی شاندار،جاندار اور نظر آنے والی عملی کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملک طارق محبوب نے ایک پروفیشنل کمانڈر کی حیثیت سے بدترین واقعہ کے سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے معاشرتی توازن کو بگڑنے سے بچا لیا،پولیس کی اس طرح کی کارکردگی عوام اور پولیس کے مابین خلیج کو مذید کم کر دے گی جو قانون شکنی کے واقعات کو کم سے کم کرنے کے لئے معاون ثابت ہو گی

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں