24

*اداکارہ عائشہ عمر نے فلم ‘ٹیکسالی’کی شوٹنگ مکمل کرلی*

*اداکارہ عائشہ عمر نے فلم ‘ٹیکسالی’کی شوٹنگ مکمل کرلی*

*کراچی* ( ) پاکستان کی باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ عائشہ عمر نے فلم ‘ٹیکسالی’کی شوٹنگ مکمل کر لی ۔ابو علیحہ کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی شوٹنگ تاریخی شہر لاہور میں کی گئی ہے جس نے فلم کے بیانیے میں ایک منفرد بصری جہت کا اضافہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ ‘ٹیکسالی’ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر نے میں کامیاب ہو جا ئے گی ۔اس موقع پر پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کو ین عائشہ عمرنے کہا کہ ٹیکسالی کا حصہ بننے اور ابو علیحہ کے ساتھ کام کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔ٹیکسالی کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، توقع ہے کہ فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کیساتھ ساتھ دنیا بھر کے بڑے میلوں میں بھیجا جائے گا۔عائشہ عمر کے پرستارو ں کو بھی فلم دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں