30

جھنگ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت گندم خریداری مہم کے حوالہ سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ خوراک سمیت موٹر وے پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ ضلع سے گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے موٹر وے پولیس سے کوآرڈی نیشن کو بڑھایا جائیگا۔

جھنگ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت گندم خریداری مہم کے حوالہ سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ خوراک سمیت موٹر وے پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ ضلع سے گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے موٹر وے پولیس سے کوآرڈی نیشن کو بڑھایا جائیگا۔ضلع کی تمام متعلقہ انٹر چینج پر ضلعی انتظامیہ کا سٹاف ڈیوٹی انجام دے گا۔موٹر وے پولیس کے افسران نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے موٹر وے پولیس ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریگی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں