*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
17 مارچ 2023
اوکاڑہ () ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلع میں خانہ شماری و مردم شماری کے کام کے لئے فیلڈ میں مصروف عمل ٹی میں طے شدہ شیڈول کے مطابق کام مکمل کریں فیلڈ میں نگران عملہ اور سکیورٹی کے لئے ترتیب دی گئی حکمت عملی کا روزانہ کی بنیا د پر جائزہ لیا جائے تاکہ یہ قومی اہمیت کا کام خوش اسلوبی سے ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردم شماری کی جا ری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زاہد اقبال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین ،اسسٹنٹ کمشنر ز ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے مردم شماری شکیل احمد ثاقب سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 5 لاکھ 27 ہزار 887 گھرانے ہیں خانہ شماری کا کام مکمل کرنے کے بعد مردم شماری کا کام 23 فیصد مکمل ہو چکا ہے 1 لاکھ 22 ہزار 689 گھروں کی مردم شماری کی جا چکی ہے ضلع کی تینوں تحصیلوں کو 2 ہزار 689 کو بلاکس میں تقسیم کر کے 1 ہزار 367 شما کنندگان گھر گھر جا کر اعدادو شمار درج کر رہے ہیں ان کی فول پروف سیکیو رٹی کے ساتھ ساتھ 215 سپر وائز ر نگران کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدایت کی کہ مودم شماری کا کام کرنے والے عملہ کی معاونت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے تاکہ وہ احسن انداز میں سہولت کے ساتھ یہ ذمہ داری ادا کر سکیں ۔