شور کوٹ (تحصیل رپوٹر)اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل کی تجاوزات کے خلاف دبنگ کاروائی پرانا ہسپتال ڈی ڈی ایچ او آفس اورور گائینی یونٹ کے سامنے تجاوزات پر آپریشن ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی دوکانداروں کو تنبیہ بھی کی جا رہی ہے کہ وہ اپناسامان دوکانوں کے اندر رکھیں خلاف ورزی کی صورت میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ہیں ضلع بھر میں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے جبکہ شہری اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
