37

سرگودھا (بیورورپورٹ)سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے آفس کمپنی باغ میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم تھے تقریب میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

سرگودھا (بیورورپورٹ)سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے آفس کمپنی باغ میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم تھے تقریب میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تلاوت کلام پاک کی سعادت عبدالغفار بھٹی نے حاصل کی نعت شریف پڑھنے کا شرف ایم ایس خان کو ملا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ناصر قریشی نے ادا کیئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے پھر بھی ان حالات میں انکی آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ہمیں ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔چوہدری اجمل نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی ناصر قریشی نے کہا کہ مودی سرکار نے آئین کی شق 370 اور 35 اے ختم کرکے کشمیریوں کی آزادی پر کاری ضرب لگائی گئی ہے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے گھناونی سازش کامیاب نہیں ہوگی عبدالوہاب چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے کشمیرکے مسئلہ پر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے شیخ محمد رضوان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لا رہی ہے خالد اصغر شیخ نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی جلد ملے گی تقریب سے میسں مقصود الحسن، اور اسلم شاہین نے بھی خطاب کیا

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں