19

سندھ حکومت نے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو معطل کردیا

سندھ حکومت نے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو معطل کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے اسکولوں سے غیرحاضر رہنے والے 45 اساتذہ کو معطل کر دیا  جب کہ ڈیوٹی نہ کرنے پر 100 سے زائد چوکیداروں کی آئی ڈیز بلاک کر کے تنخواہیں روک دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق  اساتذہ سمیت تمام معطل ملازمین کو  شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے میڈیا میں کام کرنے والے 45 سرکاری اساتذہ کو معطل کردیا ہے اور  معطلی کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا ہے ۔ معطل ہونے والوں میں پی ایس ٹی، ایچ ایس ٹی ہیڈ ماسٹر اور چوکیدار شامل ہیں۔ سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ میڈیا میں کام کرنے والے اساتذہ کو محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے اساتذہ کو فارغ کیا گیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں نوشہرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ ، حیدرآباد ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔ سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کے معطل اساتذہ اور اسٹاف کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔ عدالت محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایکشن لیا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں