24

ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا نصب العین بہترین علاج صاف ستھرے ماحول کے ساتھ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد کا رات گئےہسپتال کا دورہ  پشاور سے سید گوہر شاہ

ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا نصب العین بہترین علاج صاف ستھرے ماحول کے ساتھ
ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد کا رات گئےہسپتال کا دورہ 

پشاور سے سید گوہر شاہ

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد نے ایمرجنسی اور مختلف وارڈز میں ہسپتال کے عملے، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد نے ہسپتال کے عملے کی حاضری اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ہسپتال میں صفائی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ہسپتال میں صفائی میں پہلے سے کافی حد تک بہتری آئی ہے لیکن اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہسپتال کے مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف وارڈز میں کام میں کوتاہی برتنے پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا اور فل فور تمام تر کام کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔عوام ہسپتال میں جگہ جگہ نسوار، پان تھوکنے اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ہسپتال کو صاف رکھنے
میں ہمارا ساتھ دی ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہسپتال عملے کو بھرپور محنت اور دل و جان سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں