43

پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کیطرف سے غریب اور مستحق مریضوں کو شوگر کی انسولین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ نے شورکوٹ کے مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق مریضوں کے لیے انسولین کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے اس موقع پر سہیل آرتھر میڈیکل سوشل

پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کیطرف سے غریب اور مستحق مریضوں کو شوگر کی انسولین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ نے شورکوٹ کے مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق مریضوں کے لیے انسولین کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے اس موقع پر سہیل آرتھر میڈیکل سوشل آفیسر نے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب مستحق مریضوں کو انسولین کہیں سے بھی نہیں مل رہی تھی تو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے انسولین کا بندوبست کیا جو کہ انتہائی اچھا عمل ہے اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ مستحق مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہے، رانا محمد اشفاق جنرل سیکرٹری پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے بتایا کہ شورکوٹ کے مخیر حضرات کے تعاون سے ہی سوسائٹی اس قابل ہوئی کی انسانیت کی خدمت کر سکے اس موقع پر سوسائٹی کے صدر چوہدری سرفراز احمد نے کہا کہ معاشرہ میں موجود غریب اور مستحق افراد کی خدمت ہی انسانیت کی خدمت ہے اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی یہ کام کرتی رہے گی

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں