43

جی رخ کرتے ہیں شورکوٹ کا جہاں ہمارے نمائندے بیوروچیف جھنگ ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کی رپورٹ کے مطابق سرکاری عمارات میں نجی محفلوں کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں لیکن سرکاری سکول میں سکول ٹیچر کی مہندی کا پروگرام اور مجرا ساری رات چلتا رہا۔ انتظامیہ اس واقعے سے لا علم۔

جی رخ کرتے ہیں شورکوٹ کا جہاں ہمارے نمائندے بیوروچیف جھنگ ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس کی رپورٹ کے مطابق

سرکاری عمارات میں نجی محفلوں کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں لیکن سرکاری سکول میں سکول ٹیچر کی مہندی کا پروگرام اور مجرا ساری رات چلتا رہا۔ انتظامیہ اس واقعے سے لا علم۔

تھانہ وریام والا کے علاقہ موضع لڈا ماہنی میں قائم فضل آباد بوائز مڈل سکول میں ساری رات سکول ہیڈ ماسٹر پرویز گادھی کی سرپرستی میں ماسٹر ضمیر عباس کی مہندی کے لیے نجی محفل سجائی گئی جس میں ٹیچر ضمیر عباس کے دوست احباب نے شرکت کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے رات بھر رقص و سرور کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی بھی جاری رہی :ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی کا گورنمنٹ سکول میں غیر اخلاقی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس۔
ہیڈ ماسٹر سیمت ملوث 3 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔سی او ایجوکیشن نے اساتذہ کی معطلی کے آرڑر جاری کر دیے۔انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ,جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی او ایجوکیشن

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں