42

شور کوٹ (نمائندہ شہباز تھراج) سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہر کے لنڈا بازار مختلف جگہوں پر سج گئے قیمتوں میں بے انتہا اضافہ دیکھا گیا ہے تفصیلات کے مطابق شور کوٹ شہر اور گردونواح میں سردی کے قریب آتے ہی لنڈا بازار سج گئے گرم ملبوسات کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ کر دیا گیا

شور کوٹ (نمائندہ شہباز تھراج) سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہر کے لنڈا بازار مختلف جگہوں پر سج گئے قیمتوں میں بے انتہا اضافہ دیکھا گیا ہے تفصیلات کے مطابق شور کوٹ شہر اور گردونواح میں سردی کے قریب آتے ہی لنڈا بازار سج گئے گرم ملبوسات کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ کر دیا گیا شور کوٹ شہر اور گردونواح کے لوگوں نے بتایا کہ سردی آتے ہی گردونواح میں لنڈا بازار لگ جاتے ہیں جن سے غریب طبقوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ سردی کی گرم ملبوسات بازار سے مہنگے داموں ملنے کی وجہ سے غریب طبقہ لنڈا بازاروں کا رخ کر لیتے تھے یہاں پر گرم ملبوسات سستے داموں مل جاتی تھی تاہم اب لنڈا بازار تو سج گئے مگر وہاں پر گرم ملبوسات کی قیمتوں میں پہلے سے دو گنا دوکانداروں کی جانب سے اضافہ کر دیا گیا قیمتوں میں تیزی کی وجہ سے غریب لنڈا بازار میں جاکر صرف اشیاء کی قیمت پوچھ کر واپس آ جاتے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ لنڈا بازار اب صرف نام کا ہی رہ گیا ہے لنڈا بازار میں مارکیٹ سے زیادہ ریٹ پر گرم ملبوسات ملتے ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے بازار میں جانا غریب کے بس کی بات نہیں رہی ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں