83

قسم لے لو تمہارے بعد کوئی خواب دیکھا ہو کسی کو ہم نے چاہا ہو

قسم لے لو
تمہارے بعد کوئی خواب دیکھا ہو
کسی کو ہم نے چاہا ہو
کسی کو ہم نے سوچا ہو
کسی کی آرزو کی ہو
کسی کی جستجو کی ہو
کسی سے گفتگو کی ہو
کسی کا قُرب مانگا ہو
کسی بھی موڑ پر ہم نے کبھی رُک کر بھی دیکھا ہو
کسی بھی شخص کو ہم نے کبھی تھک کر پُکارا ہو
کوئی بھی شام پھر ہم نے کبھی ہنس کر بِتائی ہو
تمہارے بعد پھر ہم نے خوشی کوئی منائی ہو
کبھی جگنو کبھی تارا کبھی مہتاب دیکھا ہو
قسم لے لو
تمہارے بعد کوئی خواب دیکھا ہو
قسم لے لو
تمہارے بعد پھر ٹیرس پہ آئے ہوں
کسی کی راہ دیکھی ہو
کسی کا ہجر جھیلا ہو
کسی سے دل لگی کی ہو
کسی پہ شاعری کی ہو
قسم لے لو
تمہارے بعد ہم نے زندگی کی ہو
کسی بھی طور سے ہم نے نیا کوئی باب دیکھا ہو
قسم لے لو تمہارے بعد کوئی خواب دیکھا ہو
قسم لے لو
تمہارے بعد کوئی خواب دیکھا ہو ❤❤❤❤

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں