آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارے معاشرے میں خواتین کی صحت سے متعلق بہت سے ایسے مسائل ہیں جن پہ بات کرتے انہیں شرم اور جھجک محسوس ہوتی ہے۔
لیکوریا(Vaginal Discharge)
ایسا ہی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
عورت کے رحم سے نکلنے والی سفید یا پیلی رطوبت کو لیکوریا کہتے ہیں۔
اگر یہ رطوبت
شفاف اور انڈے کی سفیدی جیسی ہو
مقدار میں ایک سے دو ملی لیٹر یومیہ ہو اور
بدبودار نہ ہو
تو یہ نارمل ہے۔
لیکن یہی رطوبت اس وقت الارمنگ ہوتی ہے جب ان میں سے کوئی علامت ظاہر ہو
۔ رطوبت کی یومیہ مقدار 1 سے 2 ملی لیٹر سے زیادہ ہو
۔ بدبودار ہو
۔ پنڈلیوں اور ریڑھ کی ہڈی میں درد ہو
۔ رطوبت کا اخراج پورا مہینہ ہو
۔ پیٹ کے نچلے حصے میں بھاری پن ہو
۔ اندامِ نہانی اور اس کے اطراف میں خارش ہو
۔ رطوبت کی رنگت سفید, پھٹے ہوئے دودھ کی طرح ہو
۔ ازدواجی تعلق میں تکلیف کا سامنا ہو
اندامِ نہانی سے نکلنے والی یہ رطوبت قدرتی صفائی کا ایک عمل ہے۔
اس میں انفیکشن ان مسائل کا سبب بنتا ہے۔
لیکوریا کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں جیسے
۔ غیرمعیاری اور غیر متوازن کھانے کی عادت
۔ نامناسب طرزِ زندگی
۔ بد ہضمی
۔ قبض
۔ ہارمونز میں تبدیلی(Hormonal Change)
۔ حیض کی کثرت
۔ خون کی کمی
۔ فنگل انفیکشن(Fungal Infection)
۔ ذیابیطس
۔ ڈپریشن
اس میں کرنے کے ضروری کام یہ ہیں کہ
۔زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں
۔پھل اور سبزیاں, خاص طور پر سبز پتوں والی سبزیاں کھائیں
۔ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کا استعمال کریں
۔ کم چکنائی والی چیزیں کھائیں
۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں
۔ ذہنی تناؤ اور دباؤ سے بچیں کیونکہ اس سے ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے۔
یہ انفیکشن قوتِ مدافعت کم کرتی ہے.
اس بیماری سے خواتین اندر سے کمزور ہو جاتی ہیں
کوئی بھی بیماری جب شدت پکڑ لے تو وہ انسانی صحت کا بہت نقصان کر دیتی ہے
اور لیکوریا خواتین کا ایک بہت حساس مسئلہ ہے۔
خواتین کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہئے کہ وجائنا سے نکلنے والی رطوبت کی
رنگت
مقدار اور
بُو
سے باخبر رہنا کتنا ضروری ہے۔
یہ رطوبتیں جسم کے اندر سے آتی ہیں اس لئے اس کا باقاعدہ اور بر وقت معائنہ اور علاج بہت ضروری ہے۔
[ چھوٹی لڑکیوں میں لیکوریا
Leucorrhoea in the little girls.
اس مرض میں چھوٹی لڑکیوں کے ا********** یعنی پیشاب والی جگہ سے سفید رطوبت نکلا کرتی ہے خاص کر خنازیری مزاج والی لڑکیوں میں۔
علامات مرض ۔
ا********** میں خراش۔ بعض اوقات پیشاب کرتے وقت درد کا ہونا اور پتلی یا گاڑھی رطوبت کا خارج ہونا ۔کمزور اور بیمار لڑکیوں میں جو کہ صاف ستھری نہیں رہتی ۔لیکوریا بکثرت اور تیز خارج ہوتا ہے جس کے باعث اندامنہانی کی جھلی میں زخم ہو جاتا ہے ۔اس رطوبت کی چھوت اگر آنکھوں میں یا دوسری جگہ لگ جائے تو ورم پیدا ہو جاتا ہے اور سخت تکلیف ہوتی ہے ۔
اسباب مرض ۔
پسینہ یکایک رک جانا یا سردی لگنا ۔ تیز کڑوا پیشاب ۔نا پاکیزگی ۔پیٹ کے کیڑے ۔ چاول یا چائے کا زیادہ استعمال ۔
آج کل بچوں کا پاپڑ سلانٹی نمکو وغیرہ زیادہ کھانا یا بہت زیادہ بیکری آئٹم استعمال کرنا ۔ فارمی انڈوں کا استعمال ۔
علاج ۔
ہومیو پیتھک میں علاج کے سلسلے میں بہت سی ادویات علامات کے حساب سے استعمال کروائی جاتی ہے کیونکہ ہر ایک میں علامات کے حساب سے مرض کی نوعیت بھی مختلف ہوتی ہے ۔
استعمال ہونے والی کچھ ادویات کے نام یہ ہے ۔
کلکیریا کارب
کینابس سٹائیوا
آیوڈیم
مرکیورس کار
پلساٹیلا
سائنا اور ٹیوکریم ۔وغیرہ
ضروری ہدایات ۔
ماؤف مقامات کو بار بار نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے اور با احتیاط خشک کرکے تھوڑا باریک پسا ہوا میدہ یا پاؤڈر چھڑک دینا چاہیے ۔تازہ ہوا بہت مفید ہے غذا ذودہضم دینی چاہیے ۔بچوں کو کارڈلیور آئل استعمال کروانا چاہیے ۔
[،لیکوریا
یہ ایک بہت ہی نامراد بیماری ہے جو خواتین کی خوبصورتی اور حسن جمال کو چھین کر انہیں وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے۔ اس بیماری میں عورتوں کی اندام نہانی سے پانی جیسا مواد خارج ہوتا ہے اور بعض اوقات اتنا زیادہ خارج ہوتا ہے کہ کپڑے خراب ہو جاتے ہیں اور کپڑوں کو بچانے کے لیے خواتین کو باقاعدہ کپڑا باندھنا پڑتا ہے۔
اس بیماری کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
اندرونی ورم
سوزاک
خون کی کمی یعنی بھس
پرانی بیماریاں جیسے تب دق
شرم گاہ میں جراثیمی اثرات
رحم کے منہ کا زخم
رحم کے منہ کا سرطان،کینسر
ٹرائی کو موناویجی نیلیس فنگس کا سرایت کر جانا
کین ڈیڈا ایلبی کینز(فنگس)کا سرایت کر جانا
کین ڈیڈا فنگس کی وجہ سے بہت زیادہ پانی آنا شروع کر دیتاہے۔یہ ایک متحرک جراثیم ہے جو اندام نہانی میں خارش، کھجلی پیدا کرتا ہے۔ یہ فنگس تیزابی ماحول برداشت نہیں کرتا اس لیے ایسی ٹیک ایسڈ یالیکٹک ایسڈدو فیصد لوشن کے ڈوشن سے مرنے لگتے ہیں۔
اندام نہانی کے ورم کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں کثرت جماع،رحم میں منصوبہ بندی کے لیے رکھی گئی کاپر ٹی،سوزاک اور زخم وغیرہ ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ ان سرائیتوں سے گاڑھا بدبودار پانی آنا شروع ہو جاتاہے جوکریم کے رنگ کا یعنی پیپ کی طرح کا ہوتا ہے۔
لیکوریا کے لیے ہومیوپیتھک ادویات بہترین کام کرتی ہیں اور خواتین کی اس موذی مرض سے جان چھڑاتی ہیں۔
سب سے پہلے خواتین کو اپنی صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دینا ضروری ہے۔
موٹی پلپلی عورتوں میں جن کا رحم انتہائی ڈھیلا ہو،سرد مزاج عورتیں۔۔ کلکیریا کارب
گاڑھا زرد لیکوریا،سبزی مائل غیر تیزابی، مریضہ گرم مزاج رونے والی،نرم مزاج۔۔پلساٹیلا
لیکوریا انڈے کی سفیدی کی طرح،لیکوریا کے تمام کیسوں میں اس کا استعمال طاقت کو قائم رکھتاہے۔۔ کلکیریا فاس
اگر دیگر علامات کسی دوا کی طرف راہنمائی نہ کرتی ہوں تو اس دوا کو تین ایکس میں استعمال کریں۔۔ اوواٹوسٹا
تیزابی لیکوریا میں۔۔کریازوٹ
لیکوریا شروع میں پتلا تیزابی بعد میں گاڑھا ہو۔۔مرکسال
لیکوریا تیزابی، جلن پیدا کرنے والا۔۔ امونیا کارب، کاربالک ایسڈ، کالوفائیلم، کلکیریا کارب
لیکوریا تیزابی دن اور رات ابل کر بہتا ہے۔ حیض سے پہلے اور بعد میں۔۔ گریفائٹس
لیکوریا تیزابی حیض سے پہلے۔۔سیپیا
لیکوریا تیزابی حیض کے بعد۔۔کریازوٹ
مزمن لیکوریا بکثرت،چھیلنے والا،کپڑے میں سوراخ کرن دینے والا۔۔آئیوڈیم
لیکوریا تیزابی، زرد،لیسدار اور بکثرت،اگر کپڑا نہ باندھا ہو تو ایڑیوں تک بہہ جاتا ہے۔۔ ایلومینا، سفلینم