*نال/خضدار نیوز*
*بتاریخ ۲۸-۱۱-۲۰۲۲*
*ڈرگ انسپیکٹر خضدار/سوراب ڈاکٹر رشید بلوچ کی اچانک تحصیل نال آمد*
*اسسٹنٹ کمشنر نال* اکبر علی مزارزئی صاحب سے ملاقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
بعد ازاں ڈرگ انسپیکٹر خضدار کا نال میں موجود *تمام میڈیکل سٹورز پہ اچانک چھاپہ اور عطائی پریکٹس ؤ غیر قانونی ڈرگ مافیا کیخلاف تابڑ توڑ کاروائی*
اس دوران تمام میڈیکل سٹورز کے اوریجنل لائسینس چیک کئے گئے اور متعدد میڈیکل سٹورز میں جاری عطائی پریکٹس، غیر قانونی ادویات کی فروخت پر مکمل پابندی اور اس ضمن میں تمام سٹور مالکان کو آخری وارننگ اور جلد از جلد دوبارہ وزٹ کرنیکا اظہار۔
صفائی کی ابتر صورتحال پر انتہائی برہمی کا اظہار اور فی الفور میڈیکل سٹور مالکان کو اپنے سٹورز اور اسکے ارد گرد کوڑا کرکٹ اور کچرہ ہٹانے اور صاف ستھرا ماحول ترتیب دینے کی سختی سے تاکید۔
اس موقع پر *میڈیکل آفیسر نال* ڈاکٹر امجد حسین مستوئی، *فارماسسٹ* رئیس صدام، *فارماسسٹ* احسان بلوچ اور *نائب تحصیلدار نال* اللٰہ داد دیہانی بھی ہمراہ تھے۔