31

شورکوٹ۔ الخدمت فاؤنڈیشن شورکوٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے اہلکار اور مخیر حضرات کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اکرام الحق صدر الخدمت فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب تھے جب کہ صدارت پروفیسر محمد اقبال حصاری صدر

شورکوٹ۔ الخدمت فاؤنڈیشن شورکوٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے اہلکار اور مخیر حضرات کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اکرام الحق صدر الخدمت فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب تھے جب کہ صدارت پروفیسر محمد اقبال حصاری صدر شورکوٹ ،طارق فاروق صابری صدر ضلع جھنگ ،رانا امجد جاوید نے کی اس تقریب میں صحافیوں معززین علاقہ پرنسپل وی ٹی آئی ندیم عاطف ، تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے علاوہ مفتی نصیر الدین نصیر نے خصوصی شرکت کی تقریب سے پروفیسر محمد اقبال حصاری ،طارق فاروق صابری ،رانا امجد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن عوامی خدمت کرنے میں نہ صرف ضلع بلکہ پاکستان میں عوامی جذبہ کے تحت خدمت کرنے میں مصروف ہیں کثیر تعداد میں مخیر حضرات کے تعاون سے جنوبی پنجاب میں سیلاب نے جو تباہی مچائی اس میں مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے یہ سب کچھ اللہ کی رضا کے لیے کیا گیا ہے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سنٹرل پنجاب اکرام الحق سبحانی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں انسانی خدمت میں مصروف ہے کئی پروگرام صحت ،تعلیم اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے کے لیے کام کر رہی ہے سیلاب کی تباہی کاریوں سے کئی افراد بے گھر ہو گئے اور فصلیں تباہ ہو گئی تھیں ان کی امداد کی گئی جو صرف مخیر حضرات کے تعاون کا نتیجہ ہےانہوں نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دیا یہی چیزیں آخرت میں کام آئیں گے یہ تقریب بھی مخیر حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی ہے تحصیل شورکوٹ کے مخیر حضرات کو شیلڈز دی گئیں اور اچھی کوریج کرنے پر نمائندہ جنگ رائے ایاز اکبر کو شیلڈ دی بعد ازاں ان کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا گیا مفتی نصیر الدین نصیر نے تقریب کروانے اور امداد کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور خصوصی دعا کروائی

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں