55

آج مورخہ 24 نومبر بروز جمعرات کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زھری محمد اکرم زھری نے(

آج مورخہ 24 نومبر بروز جمعرات کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زھری
محمد اکرم زھری نے(BAEC) بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن کے تحت جاری مڈل سٹینڈرڈ کے سالانہ امتحانات 2022 کے سلسلے میں امتحانی سینٹر ہائی اسکول بلبل گھٹ زھری میں قائم کردہ combined امتحانی ہال کا دورہ کیا۔
امتحانی ہال میں طلباء اور طالبات کی تعداد 57 تھی جن میں 2 غیر حاضر پائے گئے۔جن میں طلباء کی تعداد 34 اور طالبات کی تعداد 21 تھی۔
انھوں نے اپنے وزٹ کے دوران امتحانی عملہ اور امیدواروں کی حاضریاں اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں