53

اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ڈکیت گینگ کے 3 ممبران گرفتار کر لئے ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل برآمد۔

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اوکاڑہ پولیس تھانہ اے ڈویژن کی کاروائی۔ڈکیت گینگ کے 3 ممبران گرفتار کر لئے۔ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال کی زیر قیادت اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد اشرف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن مدثر غفارخان بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 3 خطرناک ملزمان کو رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ اے ڈویژن، تھانہ صدر اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان نے مختلف وارداتوں میں دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے جوڈیشل بھجوایا گیا۔ جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں