15

میاں عمر اصغر جیویکا چیئرمین شکایات سیل تعینات کیا گیا۔

میاں عمر اصغر جیویکا چیئرمین شکایات سیل تعینات کیا گیا۔

یاد رہے کہ انکی تعیناتی پر پارٹی عہدیداروں، کارکنان اور معززین علاقہ نے مبارک پیش کی ہے۔

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نامہ نگار وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے میاں عمر اصغر جیویکا، کو چیرمین شکایات سیل تعینات کیا ہے اس بابت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے میاں عمر اصغر مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق ایم پی اے میاں محمد اصغر جیویکا، کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق ضلع اوکاڑہ کے سئینیر نائب صدر ہیں ان کی تعیناتی پر پارٹی عہدیداروں، کارکنان اور معززین علاقہ نے مبارک باد پیش کی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا ہے میاں عمر اصغر بنگلہ گوگیرہ کے نواحی تاریخی گاؤں برج جیوے خان کے سکونتی ہیں اور تحریک پاکستان کے رہنما میاں عبدالحق مرحوم کے معزز خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں میاں عبدالحق کو پاکستان کے سابق صدر ایوب خان نے تحریک پاکستان میں زریں خدمات انجام دینے پر ستارہ قائد اعظم ایوارڈ سے نوازا تھا۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں