24

بھارتی فوجی افسر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

بھارتی فوجی افسر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

بے بنیاد الزامات کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی افسر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح بیانات اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی حامی ہے اسکی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان اپنی سرزمین کیخلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں