20

شرمین عبید چنائے کا فیروز خان کی نامزدگی پر لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان۔

شرمین عبید چنائے کا فیروز خان کی نامزدگی پر لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان۔

ہمیں گھریلو تشدد کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔شرمین عبید چنائے

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے فیروز خان کی نامزدگی کے بعد اپنا لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔آسکر انعام یافتہ فلمساز نے اس کی وجہ اداکار فیروز خان کی ایوارڈ کے لئے نامزدگی بتائی ہے۔شرمین عبید چنائے نے لکھا ہے کہ لکس (LUX) ایک بیوٹی برانڈ ہے جو خواتین کے لئے صابن کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے، اس کے باوجود ایسے شخص کو ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے جو اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ہدایت کارہ نے مزید لکھا ہے کہ لکس کی مالک بین الاقوامی کمپنی یونی لیور ہے، یہ کمپنی خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف عالمی مہم میں شامل ہے اور اس کے سدباب کے لئے آواز بلدن کرتی ہے، یونی لیور نے صنفی مساوات سے متعلق اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی 5 (Sustainable Development Goal 5) پر دستخط کئے ہیں لیکن پاکستان میں کمپنی کی انتظامیہ ایسی اقدار پر عمل کرتے نظر نہیں آتے۔
شرمین عبید چنائے نے کہا کہ 2012 میں مجھے لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جسے میں یونی لیور کو برانڈ کے طور پر واپس بھیجوں گی۔ ایک معاشرے کے طور پر ہمیں گھریلو تشدد کے خلاف متحد ہونا چاہیے اور ہمیں ان لوگوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے خواتین سے بدسلوکی کرنے والوں کو اپنا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں