19

بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار۔

بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار۔

خیال رہے کہ بیلا حدید 27 سالہ سپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں۔

نیو یارک(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کو 2023 کے لیے زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔جریدے برٹش جی کیو نے بیلا حدید کو زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا۔جریدے کے مطابق 26 سالہ سپرماڈل کو یہ اعزاز ہر لباس میں سج جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔جریدے نے کہا کہ مردوں، خواتین یا ہر طرح کے ملبوسات بیلا حدید پر سجتے ہیں۔
جریدے کا کہنا تھا کہ درحقیقت بیلا حدید مردوں کے ملبوسات بیشتر مردوں سے زیادہ بہتر انداز سے پہنتی ہیں۔خیال رہے کہ بیلا حدید 27 سالہ سپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں۔بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی حملوں اور مظالم کو اجاگر کرنے اور اس موضوع پر سب سے زیادہ بولنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔بیلا حدید کے والد انور حدید فلسطین میں پیدا ہوئے تھے جو بعد ازاں کم عمری میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور ان کی بیٹیاں بیلا اور جی جی حدید اور بیٹا انور وہیں پیدا ہوئے مگر وہ خود کو فلسطینی نژاد کہتے ہیں۔انہیں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں