73

تحریر! فیض، محمد حسنی! جنوب مشرقی جھالاوان کی پسماندگی کو کم کرنے کے لئے وڈھ کا ضلع بننا خوش آئند عمل ہے

تحریر!
فیض، محمد حسنی!

جنوب مشرقی جھالاوان کی پسماندگی کو کم کرنے کے لئے وڈھ کا ضلع بننا خوش آئند عمل ہے ۔

نیا ضلع علاقے کے لوگوں کے لئے انتظامی سہولت ہے۔ نئے ضلع بننے سے ریونیو پیدا کرنے کے نئے ذرائع اور مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔ جس کی بدولت نئی نوکریوں کی آسامیاں بنتی ہیں ۔ جس سے کہیں بے روزگار نوجوان روزگار میں لگتے ہیں۔ لوگوں کے اپنے شہر میں تجارت کے نئے مواقع بنتے ہیں کاروبار ترقی پاتا ہے ۔ لوگوں کے تعلیمی ،صحت، اور زندگی کے دوسرے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔

وڈھ کو ضلع بنا نے کا فیصلہ ایک مؤثر انتظامی یونٹ بنانا ہے ۔ جنوب مشرقی جھالاوان بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے ۔ اس علاقے کو اوپر اٹھانے کے لئے لازمی ہے کہ ایک قریب ترین اور موثر انتظامی یونٹ ہونا چاہیے تاکہ علاقے کے لوگ اپنے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے جو اقتصادی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، تعلیم کی بہتری جو شعور و بیداری کی بنیاد ہے ، صحت کی سہولیات کے لئے موثر طریقے سے اقدامات کرسکتے ہیں ۔ ان وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے وڈھ کا ضلع بننا خوش آئند عمل ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے آسان رسائی ممکن ہو ۔ اس طرح تحصیل وڈھ ، نال ، اور ناچ ، اور سارونہ کے تحصیلوں پر مشتمل ایک خوبصورت اور موثر انتظامی یونٹ ضلع وڈھ کی صورت میں لوگوں کو میسر آسکتا ہے ۔

اس سلسلے میں باعثِ تشویش امر یہ ہے کہ تحصیل نال کے لوگوں نے وڈھ کے ضلع بننے پر اپنے عدم اطمینان اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اگر تحصیل نال کے لوگوں کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ دوسری صورتیں بنتی ہے اگرچیکہ ان پر عمل درآمد ممکن ہے ، مثلاً تحصیل مشکے کے لوگ ضلع آواران میں مطمئن نہیں ہیں ۔ اس طرح تحصیل مشکے کو ضلع آواران سے کاٹ کر اور تحصیل بسیمہ ضلع واشک میں جغرافیائی طور پر فٹ نہیں ہے اس طرح ان تینوں تحصیلوں کو ملا کر ایک بہترین اور خوبصورت ضلع بنایا جاسکتا ہے، ویسے بھی ضلع واشک بڑے وسیع وعریض رقبہ پر پھیلا ہوا ضلع ہے اکثر انتظامی امور کے لئے بسیمہ کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔

تیسری صورت سب تحصیل گریشہ کو نال سے کاٹ کر نیا ضلع وڈھ کے زیر انتظام لایا جائے اور تحصیل نال کو اس کے پیرنٹ ضلع خضدار میں برقرار رکھا جائے ۔

بحرحال معروضی حالات کا تقاضا یہ ہے کہ علاقے کے پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور علاقے کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک انتظامی یونٹ کا ہونا لازمی اور علاقے کی انتہا کی ضرورت ہے ، یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کی خواہش کے مطابق اور ان کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ضلع کو صدقے دل سے قبول کرنا چاہیے اور وڈھ کو جلد سے جلد ضلع بنانے کو یقینی بنا یا جا ئیں، تاکہ وڈھ کے لوگوں کے احساس محرومی کو کم کرنے اور ان کے مسائل کا حل ان کے دہلیز پر میسر آسکے ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں