۔ _*General information*_
_سٹوڈنٹس کےلئے چند ضروری ہدایات_
اکثر لوگ BA / BSc / ADP کے بارے طرح طرح کے سوالات کررہے ہوتے ہیں خاص طور پر جب سے BS آیا ہے یا داخلے کا سیزن ہو تو یہ تعداد کافی بڑھ جاتی ہے یہاں سٹوڈنٹ کے ممکنہ سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔
پہلے طلباء دو سالہ ڈگری BA / BSc کے نام سے کرتے تھے لیکن اس کو بند کرکے اس کی جگہ ADP پروگرام لایا گیا۔
فی الحال پنجاب اور سرگودھا یونیورسٹی جو پرائیویٹ سٹوڈنٹ کو داخلے لینے والے بڑے ادارے ہیں ان میں صرف ڈگری کا نام تبدیل ہوا ہے سلیبس وہی پرانا چل رہا ہے لیکن شاید یہ کچھ سال میں بدل جائے۔
۔ADP سے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام بنتا ہے ہے اگر یہ سائنس میں ہو تو ADS اور اگر آرٹس میں ہو تو ADA کہا جاتا ہے۔
یہ پروگرام مکمل کرنے پر سٹوڈنٹ BS کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
۔BS کے کل 8 سمسٹر ہوتے ہیں اگر آپ BS کررہے ہیں اور 4 سمسٹر کر چکے ہیں اور پڑھائی ختم یا یونیورسٹی چینج کرنا چاہتے ہیں تو بھی ایگزٹ لے سکتے ہیں اس صورت میں بھی ADP کی ڈگری دے دی جاتی ہے ۔
جو سٹوڈنٹ پرائیویٹ ADP کرنا چاہتے ہیں وہ سائنس اور آرٹس دونوں لے سکتے ہیں یعنی BA اور BSc بھی کر سکتے ہیں ۔
جیسا کہ سننے میں آرہا ہے کہ MA اور Msc کو ختم کیا جارہا ہے تو پرائیویٹ سٹوڈنٹ کیا کریں گے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یا تو ان کیلئے کوئی متبادل لایا جائے گا یا پھر جو چل رہا ہے یہی جاری رہے گا مثلاً ہوسکتا ہے کہ پنجاب اور سرگودھا یونیورسٹی وغیرہ BS 5th سمسٹر پرائیویٹ کروانا شروع کردیں ۔
ابھی اگر کوئی ADP کر چکا ہے اور آگے پڑھنا چاہتا ہے تو وہ ورچوئل یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (ابھی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی نہیں ملی ) اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے Distance Learning کے ذریعے گھر بیٹھے BS 5th سمسٹر کر سکتا ہے یہ سب منظور شدہ سرکاری یونیورسٹیز ہیں ۔
۔ ADP کے سبجیکٹس اور سلیبس کے متعلق سوالات کے جوابات
سب سے پہلے یہ ذہن میں رکھیں کہ BA کو ADA جبکہ BSc کو ADS کہتے ہیں۔
پرائیویٹ سٹوڈنٹس اب سائنس اور آرٹس دونوں طرح سبجیکٹ بشمول پریکٹکل والے سبجیکٹ رکھ سکتے ہیں ۔ یعنی BA بھی اور BSc بھی گھر بیٹھے کی جاسکتی ہے ۔
۔ BA یعنی ADA میں 400 نمبر پارٹ ون جبکہ 400 نمبر پارٹ 2 میں ہوتے ہیں یعنی کل 800
پارٹ ون میں انگریزی 100 نمبر
مطالعہ اور اسلامیات لازمی ملا کر 100 نمبر
اور دو سبجیکٹ خود رکھنے ہوتے ہیں جن کو elective سبجیکٹ کہا جاتا ہے ۔
پارٹ 2 میں مطالعہ چونکہ نہیں ہوتا اس وجہ سے 100 کا ایک سبجیکٹ اضافی رکھنا پڑتا ہے یہ آپشنل کہلاتا ہے ۔
نیچے سبجیکٹ کی لسٹ دی گئی ہے اس میں سے elective والے حصے سے دو اور optional والے حصے سے 1 رکھنا ہے یہ لسٹ BA کی ہے Bsc کےلئے تین تین کے سیٹ بنے ہوتے ہیں ایک سیٹ کو سلیکٹ کر لیتے ہیں
۔ Elective کی لسٹ سے دو سبجیکٹ :
1. Arabic (Language)
2. Applied Psychology
3. Bengali
4. Computer Studies
5. Economics
6. Education
7. English Literature
8. Essentials of Home Economics
9. Fine Arts
10. French
11. Geography
12. Geology
13. German
14. History
15. Hindi
16. Health & Physical Education
17. Islamic Studies
18. Italian
19. International Relations
20. Journalism
21. Kashmiryat
22. Library & Information Science
23. Mathematics A Course
24. Mathematics B Course
25. Mathematics General
26. Music (Western and Eastern)
27. Persian
28. Philosophy
29. Political Science
30. Punjabi
31. Russian
32. Social Work
33. Sociology
34. Spanish
35. Statistics
36. Turkish
37. Urdu
38. Women’s Studies
آپشنل کی لسٹ سے ایک :
آپشنل وہ نہیں لے سکتے جو الیکٹو بھی لیا ہو
1 Arabic (Language)
2. Applied Psychology
3. Astronomy
4. Bengali
5. Economics
6. English Literature
7. Fine Arts
8. French
9. Geography
10. German
11. History
12. Home Economics
13. Islamic Studies
14. Italian
15. Journalism
16. Kashmiryat
17. Library & Information Science
18. Mathematics
19. Music (Western and Eastern)
20. Persian
21. Philosophy
22. Political Science
23. Punjabi
24. Russian
25. Sindhi
26. Social Work
27. Sociology
28. Spanish
29. Statistics
30. Turkish
31. Urdu
اگر سمجھ نہیں آئی تو پوری تحریر دوبارا پڑھیے !
۔ _*ALIF ALIF KHAN*_