28

شورکوٹ (ذوالقرنین حیدر ملک) تحصیل بھر میں کیمیکل سے بنے مضر صحت دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔فوڈاتھارٹی جھنگ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی،شہری سراپأ احتجاج۔

شورکوٹ (ذوالقرنین حیدر ملک) تحصیل بھر میں کیمیکل سے بنے مضر صحت دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔فوڈاتھارٹی جھنگ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی،شہری سراپأ احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل شورکوٹ میں جگہ جگہ غیر معیاری اور کیمیکل سے بنا مضر صحت دودھ سر عام فروخت ہونے لگا ،تحصیل بھر میں مختلف ہوٹلوں پر زہر بیچا جارہا ہے جس سے بوڑھے ،بچے،جوان اور خواتین پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے اور ہسپتالوں پر پریشر بڑھنے لگا.تحصیل انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی جھنگ اس حوالے سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔عوامی و سماجی حلقوں نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور افسران بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مضر صحت دودھ کی فروخت بند ہو اور بیماریوں کا تدارک ہو سکے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں