29

شورکوٹ(ذوالقرنین حیدر ملک) عوام کے جان ومال کا تحفظ اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہماری اہم زمہ داری ہے ڈی ایس پی شورکوٹ آفتاب صدیقی

شورکوٹ(ذوالقرنین حیدر ملک) عوام کے جان ومال کا تحفظ اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہماری اہم زمہ داری ہے ڈی ایس پی شورکوٹ آفتاب صدیقی
تفصیلات کے مطابق صدر تحصیل پریس کلب شورکوٹ حاجی ناصر عباس نے پولیس آفیسرز ڈی ایس پی آفتاب صدیقی اور ایس ایچ او عثمان لاشاری سے خصوصی ملاقات کی جس میں ڈی ایس پی شورکوٹ آفتاب صدیقی نے صدر تحصیل پریس کلب شورکوٹ کی جرائم کے خلاف جاری جدوجہد کو سہراتے ہوئےکہا جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت علاقے میں برداشت نہیں کرونگا عوام کی جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے غریب مظلوم عوام کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرا اصل میشن علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور منشیات فروشوں جیسے ناسوروں کو نکیل ڈالنا ہے اس کام کے لیے تحصیل پریس کلب شورکوٹ کے ممبران جیسی مثبت اور پیشہ ور صحافت کے ذریعے منشیات جیسی لعنت کو ختم کر کے نوجوان نسل کو معاشرے کا فعال شہری بنا کر دم لوں گا چوری، ڈکیتی، راہزنی، منشیات اور جوا کے اڈوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں منشیات و اسلحہ فروش چاہیے کوئی بھی ہو ان کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے صحافی پولیس کا ساتھ دیں صحافی معاشرے کی آنکھ اور پولیس کا بازو ہوتے ہیں سب ایس ایچ او عثمان لاشاری نے کہا موجودہ دور میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہے اور ہر آدمی تک میڈیا کے ذریعے بات پہنچتی ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں