93

شورکوٹ (ذوالقرنین حیدر ملک) شورکوٹ کا واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عوام کو سہولیات دینے میں بالکل ناکام دور دراز سے آنے والے مریضوں کے لئے ایمرجنسی میں نہ ہی کوئی دوائی دستیاب ہوتی ہے یہاں تک کہ ایک سورنج تک باہر سے لانے کا مشورہ دیا جاتا ہے غریب اور

شورکوٹ (ذوالقرنین حیدر ملک) شورکوٹ کا واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عوام کو سہولیات دینے میں بالکل ناکام دور دراز سے آنے والے مریضوں کے لئے ایمرجنسی میں نہ ہی کوئی دوائی دستیاب ہوتی ہے یہاں تک کہ ایک سورنج تک باہر سے لانے کا مشورہ دیا جاتا ہے غریب اور نادار مریض سرکاری ہسپتال کا رخ اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر ہوں گے مگر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ادویات اور دیگر سہولیات صرف منظور نظر افراد کو ہی فراہم کی جاتی ہے اس سلسلہ میں متعدد بار ایم ایس سی ہیڈ کوارٹر اسپتال شورکوٹ سے شکایت کی گئی مگر ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی اوراکثر مریض ادویات نہ ملنے کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں واضح رہے کہ شورکوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر آنے والے مریضوں کو فیصل آباد یا ملتان ریفر کرنے کی تنخواہ لیتے ہیں عوام کو بہتر سہولیات اور علاج معالجہ کی سہولت کے بارے میں تمام حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے وزیر اعلی پنجاب وزیر صحت پنجاب ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ سے شورکوٹ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام کو بہتر سہولیات اور علاج معالجہ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں