41

لاوارث شورکوٙٹ محکمہ مال تحصیل شورکوٹ میں سیاسی لوگوں کا راج شورکوٹ کے مین مواضعات شورکوٹ شمالی اور شورکوٹ جنوبی کا چارج کسی ریونیو افسر کو نہ مل سکا ان مواضعات کے لیے جو سب سے زیادہ بولی لگائے گا وہی ان مواضعات میں تعینات ہو سکے گا

لاوارث شورکوٙٹ
محکمہ مال تحصیل شورکوٹ میں سیاسی لوگوں کا راج شورکوٹ کے مین مواضعات شورکوٹ شمالی اور شورکوٹ جنوبی کا چارج کسی ریونیو افسر کو نہ مل سکا ان مواضعات کے لیے جو سب سے زیادہ بولی لگائے گا وہی ان مواضعات میں تعینات ہو سکے گا سیاسی لوگ اپنی پسند اور ناپسند اور ذاتی مفادات کے لیے ان مواضعات میں تعیناتی کے لیے زیادہ بولی کے انتظار میں بیٹھے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو تحریری طور پر ان مواضعات کے متعلق آگاہ کیا جا چکا ہے مگر تاحال موضع شورکوٹ شمالی اور جنوبی کا چارج کسی ریونیو آفیسر کو نہ مل سکا عوام ذلیل و خوار ڈپٹی کمشنر جھنگ سے عوام کا مطالبہ ہے کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر شورکوٹ کے عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے موضع شورکوٹ شمالی اور جنوبی کا چارج فوری طور پر کسی ریونیو آفیسر کے سپرد کیا جائے تاکہ عوام کے جائز کام بروقت ہو سکیں

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں