50

(ٹھٹھہ دعا نیوز رپورٹر سید مسرور شاہ خبر شامل کر تے ہیں ) ٹھٹھہ کے تعلقہ میرپور ساکرو میں پانی کی شدید قلت برقرار آبادگاروں کے پانی دینے کے بجائے ان پر کیسز داخل کرانے کا سلسلہ جاری 16 آبادگاروں کے خلاف پانی چوری ڈیوٹی اٹکا کے الزامات کے تحت کیسز داخل

(ٹھٹھہ دعا نیوز رپورٹر سید مسرور شاہ خبر شامل کر تے ہیں )
ٹھٹھہ کے تعلقہ میرپور ساکرو میں پانی کی شدید قلت برقرار آبادگاروں کے پانی دینے کے بجائے ان پر کیسز داخل کرانے کا سلسلہ جاری 16 آبادگاروں کے خلاف پانی چوری ڈیوٹی اٹکا کے الزامات کے تحت کیسز داخل

ٹھٹھہ کے تعلقہ میرپور ساکرو میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے جسکی وجہ سے آبادگار وں کی لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو سخت نقصان پہنچا ہے اور قحط سالی کا بھی خطرہ ہے جہاں آبادگار پانی کے لئے پریشان ہیں وہاں الٹی طرف محکمہ آبپاشی نے قحط سالی کا شکار 16 آبادگاروں یامین مگنھار ۔گل محمد مرگھر ۔عرس کلمتی محمد اشرف پنجابی اجمل خان پٹھان انور ملاح اللہ بچایو قادر بخش بگھیاڑ چاکر خان مری صحافی غازی خان کلمتی اور دیگر پر ڈیوٹی اٹکا پانی چوری وغیرہ کے دفعات 353۔430 ۔186۔پی پی سی اور 61 ۔62 اریگیشن ایکٹ کے تحت ایف آئی آر داخل کرائی گئی ہے واضح رہے کہ ٹانکانی شاخ سمیت ساکرو تعلقہ کی نہروں اور شاخوں میں پانی کی شدید قلت ہے جس کے لئے آبادگاروں کے مسلسل احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں مگر محکمہ آبپاشی کی جانب سے پانی دینے کے بجائے پانی چوری کے من گھڑت کیسز داخل کروائے جارہے ہیں

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں