75

جھنگ(صفدرآصف)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے سرکٹ ہاﺅس میں پودا لگا کر حالیہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی

جھنگ(صفدرآصف)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے سرکٹ ہاﺅس میں پودا لگا کر حالیہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ آلودہ ماحول کو خوشگوار اور سبزو شاداب بنانے کےلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا اور درختوں کی نگہداشت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پلانٹ فار پاکستان پروگرام موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔ماحولیاتی آلودگی کو شکست دینے کا واحد ہتھیار زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ حالیہ شجرکاری مہم کے دوران 16لاکھ درخت لگانے کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری اداروں،پبلک مقامات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور شجر کاری کی جائیگی۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں