131

*معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے*

*معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے*

پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر ادا کار سہیل اصغر کچھ ایک ہفتے سے علیل اور اسپتال میں داخل تھے، ان کا ڈیڑھ سال قبل بڑی آنت کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

سہیل اصغر کے اہل خانہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل نماز عصر کے بعد کراچی بحریہ ٹاون میں ادا کی جائے گی۔

سہیل اصغر نے لاہور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، دکھ سکھ، خدا کی بستی،، لاگ، کاجل گھر، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

سہیل اصغر نے 2003 میں بڑی اسکرین پر فلم مراد میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بعد میں فلم ماہ نور میں بھی کام کیا۔

سہیل اصغر کے انتقال کے سینئر اداکاروں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ادا کار سہیل احمد نے کہا کہ سہیل اصغر کے انتقال سے انڈسٹری کا بڑا نقصان ہواہے، وہ بہترین مزاج کے مالک تھے، انہوں نے ڈراموں میں بہترین اداکاری کی ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں