103

امراض قلب عالمی دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاؤ کیلئے شعور پیدا کرنا ہے۔سید اظہر عباس نقوی دنیا میں لاکھوں افراد امراض قلب کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ

امراض قلب عالمی دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاؤ کیلئے شعور پیدا کرنا ہے۔سید اظہر عباس نقوی

دنیا میں لاکھوں افراد امراض قلب کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ

قصور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جا تاہے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیداکرنا ہے یہ بات ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سید اظہر عباس نقوی نے منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مزید کہا کہ دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں پاکستان میں ہر سال تقریباً دو لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ 2023 تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے سبب اموات کی شرح سترہ اعشاریہ تین ملین سے بڑھ کر تئیس اعشاریہ چھ ملین تک پہنچ سکتی ہے دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے دل کے امراض سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی ترک کی جائے، روزانہ پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جائے اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے خوراک میں استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا جائے یا ورزش کی جائے۔ دل کی صحت سے متعلق عوامی آگاہی کی بیداری کا عالمی دن اس دن کی مناسبت سے 29 ستمبرکوملک بھر کی طرح قصور میں بھی سیمینارزاور آگاہی واک منعقد کی گی جس میں ہیلتھ کے افسران ملازمین اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی.

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں