189

*🌹شتر مرغ🌹* کا گوشت صحت کے اصولوں کے مطابق سب سے بہتر ہے، پاکستان میں شتر مرغ کا گوشت اب باآسانی مل رہا ہے۔ اس گوشت میں کہا جا رہا ہے کہ کیلوریز بلکل نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے یہ صحت کو نقصان نہیں پہنچاتا، پاکستان میں اس گوشت کی فروخت 1500 روپے سے شروع کی گئی ہے جو کچھ ہی عرصے میں بیف اور مٹن کی قیمتوں کی برابر آجانے کا امکان ہے، شتر مرغ کا انڈا جس کی قیمت 600 سے 800 بتائی جارہی

*🌹شتر مرغ🌹* کا گوشت صحت کے اصولوں کے مطابق سب سے بہتر ہے، پاکستان میں شتر مرغ کا گوشت اب باآسانی مل رہا ہے۔ اس گوشت میں کہا جا رہا ہے کہ کیلوریز بلکل نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے یہ صحت کو نقصان نہیں پہنچاتا، پاکستان میں اس گوشت کی فروخت 1500 روپے سے شروع کی گئی ہے جو کچھ ہی عرصے میں بیف اور مٹن کی قیمتوں کی برابر آجانے کا امکان ہے، شتر مرغ کا انڈا جس کی قیمت 600 سے 800 بتائی جارہی ہے وہ بھی فروخت کےلیے پاکستان میں باآسانی مل رہا ہے، شتر مرغ صرف60 دنوں میں ہی ڈھائی من یعنی 100کلو وزنی ہو جاتا ہے اور یہ 1سال میں 60 انڈے دیتا ہے۔

شُتُر مُرغ (Ostrich) سب سے بڑا پرندہ ہے اور دُنیا مں جتنے پرندے پائے جاتے ہیں ان میں سب سے قدآور ہے یعنی اس کی Height (اونچائی) سب سے زیادہ ہے ۔ عام طور پر شُتُر مُرغ کاقد چھ سے آٹھ فٹ ہوتا ہے ۔ اس کى لمبائى میں نُمایاں حصہ اِس کى گردن اور ٹانگوں کا ہے ۔ عموماً اس کا وزن 200سے 300 پاؤنڈ یا 100سے 150 کلو گرام ہوتا ہے ۔ اس کے بازو یا پنکھ کمزور ہوتے ہیں ۔ وزن دار بدن ہونے کى وجہ سے یہ پرندہ ہونے کے باوجود اُڑ نہیں سکتا ۔ قدرت نے اسے بہت مَضبوط ٹانگیں عطا کى ہیں جن سے یہ بہت تیز دوڑ سکتا ہے ۔ اِس کى عمومی رَفتار 30 سے 35 میل فى گھنٹہ ہے یعنى دو مِنَٹ میں تقریباً ایک کلو میٹر تک دوڑ لیتا ہے ۔ شُتُر مُرغ کى مادہ (یعنیFemale )ایک وقت میں 10 سے 12 انڈے دیتى ہے ۔ ایک انڈے کا وزن تقریباً تین پونڈ یعنى تقریباً ڈیڑھ کلو ہوتا ہے ، ڈیڑھ کلو کا شُتُر مُرغ کا یہ انڈا دُنیا میں موجود تمام پرندوں کے انڈوں میں سب سے بڑا اور وزنى ہوتا ہے ۔ شُتُر مُرغ کا گوشت بے پناہ فوائد کا حامِل ہے ۔ ڈپریشن اور پٹھوں میں دَرد کى شکایت کرنے والے اَفراد شُتُر مُرغ کے وٹامن B2 سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ شُتُر مُرغ کا گوشت کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے ۔ اِس کى چربى بچوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے عِلاوہ مختلف دَواؤں میں بھى اِستعمال ہوتی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق شتر مرغ کے انڈے کا آملیٹ طاقت اور قوت کے لئے بہت مفید ہے۔ ماہرین غذائیات کے مطابق اسکے انڈوں میں وٹامن بی B12 کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو دماغ کو چوکس کرتا اور دماغی و جسمانی پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے ۔وٹامن B12 ڈپریشن سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انڈوں میں میگنیشم اور آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
جبکہ شتر مرغ کے گوشت کھانے سے کولیسٹرول کم بنتا ہے ،فیٹ اور کیلوریز بھی مرغ اور گائے کے گوشت سے کم ہوتی ہیں ۔ البتہ اس میں پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے گوشت میں پی ایچ لیول آئیڈل ہوتا اور کئی نقصان دہ بیکٹیریا پیدا نہیں کرتا۔ ماہرین طب کے مطابق شتر مرغ کا گوشت دل کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

دنیا بھر میں شتر مرغ کی کھال، انڈے، گوشت اور چربی کومختلف اشیا اور امراض میں استعمال کیا جارہا ہے۔ افریقہ و یورپی ملکوں میں اسکو باقاعدہ صنعت کا درجہ حاصل ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ زمانہ قدیم سے شتر مرغ کی چربی کو کمزور بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کی چربی سے بچوں کے ہاتھ پاؤں پرمالش کی جائے تو وہ جلد چلنا شروع کردیتے ہیں جبکہ سانپ شتر مرغ کی چربی سے بھاگتا ہے اور اگر کسی کو بچھو کاٹ لے تویہ چربی لگانے سے بچھو کا زہر ختم ہوجاتا ہے

رب کائنات نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ جنت کے مکینوں کی تواضع پرندوں کے گوشت سے کی جائے گی۔ یقیناً پرندوں کے گوشت میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جن کی وجہ سے انہیں جنتیوں کیلئے منتخب فرمایا گیا ہے اور غذائی ماہرین کے مطابق شتر مرغ بلاشبہ ایک ایسا پرندہ ہے جس کا گوشت آج کے انسان کے لئے بے شمار فوائد کا حامل ہے۔
کم سے کم خوراک کھا کر زیادہ سے زیادہ وزن کرنے کی صلاحیت میں شتر مرغ اپنا ثانی نہیں رکھتاہے ۔
جو پرندے مرغ یا شتر مرغ کے مثل ہیں یعنی ان کی غذا نجاست وحرام نہیں نہ ہی وہ پنجوں سے شکار کرتے ہیں تو وہ حلال ہیں، ان کے انڈے بھی حلال ہیں
واللہ تعالیٰ اعلم۔
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند۔

*اسپائسی شتر مرغ کڑاہی*
اجزاء:
شتر مرغ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
ٹماٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6 عدد
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
میتھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1/2 کپ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3/4 پیالی
تیل میں پیاز ڈال کر سوفٹ کرلیں۔لہسن ادرک پیسٹ ڈالیں۔ ہلکا بھون کر اس میں شتر مرغ ڈال کر بھونیں، یہاں تک کہ براؤن ہوجائے۔ ساتھ ہی تمام مصالحے ڈالیں۔پھر ہری مرچ اور ٹماٹر ڈالیں اور ڈھک دیں۔پھر جب مصالحہ بھن جائے تو دہی شامل کرکے میتھی اور ادرک کے پیس ڈالیں۔2منٹ دم پر رکھیں پھر سرو کریں۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں