23

رپورٹ بیوروچیف دعانیوز ہمارا ملک کئی مسائل میں گھرا ہوا ہے جن کا تعلق زمینی حقائق سے ہے جس میں غربت سر فہرست ہے اس کے بعد اقرا باپروی ، رشوت ، قبضہ مافیا ، جنسی تشدد ، صحت ، تعلیم ، ملاوٹ ، ذخیرہ اندوزی اور نا جانے کیسے کیسے مسائل ہیں ، مگر میڈیا کے پرائم ٹائم میں میری قوم ٹی وی کے سامنے ان شوز پر یوں بیٹھتی ہے جیسے یہ اینکرز ہمارے نجات دہندہ ہیں اور اصل مسائل کی نشاندہی اور اس کا حل انہی کے پاس ہے

ہماری قوم کی حالت ایسی ہے کہ جیسے نیرو چین کی بانسری بجاتے وقت سکوں و سرور کے ماحول میں تھا ۔
آج سوشل میڈیا پر صرف ایک ہی واقعے کو لیکر وڑے وڑے دانش وڑ صرف اسی موضوع کو زیر بحث لا رہے ہیں ، قوم کی فطرت ایسی ہی ہے کہ جہاں سوشل میڈیا پر کوئی آئی ڈی اگر سیکس سے متعلق ہے تو وہاں لاکھوں کی تعداد میں فالوورز اور ہزاروں کی تعداد میں میرے اپنے فرینڈ لسٹ میں موجود دوستوں کی شمولیت بھی دیکھی ہے
اس ہجوم کے پاس اتنا فالتو وقت ہے کہ ایک گھنٹہ ٹی وی شوز کے سامنے اور چار پانچ گھنٹے سوشل میڈیا کی بیہودگی میں گزارنا پسند کرتے ہیں میرے دوست ریاض علی خٹک صاحب کیا خوب لکھتے ہیں کہ ، پشتو میں گدھے کو خر کہتے ہیں اور فارسی میں کان کو گوش کہتے ہیں. لیکن انگریزی میں ایک لفظ ہے اسے Rabbit hole کہتے ہیں. ایک مداری میدان پر ایک بکری اور پٹارہ رکھ کر بیٹھ جائے. بین بجا کر لوگ جمع کرے اور یہ اعلان کرے اس پٹارے میں سے ایک چھوٹا سانپ نکلے گا جو اس بکری کو سالم نگل جائے گا. بس کیا ہے ہم وہاں کھڑے ہو جاتے ہیں ، ہمارے ٹی وی کا رات پرائم ٹائم یہی مداری ہے . یہ روزانہ آپ کو باور کراتے ہیں آج ضرور سانپ نکل کر بکری کو نگل جائے گا. جیسے مداری تماشا چند پیسوں کیلئے کرتا ہے ہمارا ٹی وی یہ ٹی آر پی کیلئے کرتا ہے.

ریاض علی خٹک بھی یہی کہتے ہیں کہ ہمارے ٹی وی شوز میں کبھی ماحول ، رسوم ، معیشت ، اور معاشرت کے ان بڑے بڑے مسائل کا ذکر کبھی نہیں کیا ، اگر کسی کو ایسا کوئی پروگرام یاد ہو تو بتائیں ؟ شائد ہی کسی کو یاد ہو. کیونکہ یہ بہت کم نہ ہونے کے برابر پروگرام ہوتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ یہ چینلز کیوں ہمارے مسائل پر پروگرام نہیں کرتے ؟

#نثاریات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں