31

سرگودھا(بیورورپورٹ) صدر پریس کلب سرگودھاعبدالحنان کی سربراہی میں 5 رکنی وفد کی آر پی او آفس سرگودھا آمد۔ وفد نے آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان سے ملاقات کی۔ معاشرے میں امن کے قیام کے لیے میڈیا اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

سرگودھا(بیورورپورٹ) صدر پریس کلب سرگودھاعبدالحنان کی سربراہی میں 5 رکنی وفد کی آر پی او آفس سرگودھا آمد۔
وفد نے آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان سے ملاقات کی۔
معاشرے میں امن کے قیام کے لیے میڈیا اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں کوالٹی آف انوسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان
صدر پریس کلب سرگودھا عبدالحنان چوہدری کی سربراہی میں 5رکنی وفد نے آر پی او سرگودھا ریجن اشفا ق خان سے ملاقات کی۔ آر پی او سرگودھا ریجن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار دا کر رہا ہے۔صحافی معاشرے میں جرائم کی نشاندہی کرتے ہیں۔پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لئے ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کر تی ہے۔ آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے مزیدکہاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں کے اندر کوالٹی آف انوسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔تفتیشی افسران کو ٹریننگ کورسز کروائے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ مقدمات کے اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی بدولت پولیسنگ میں بہتری آ رہی ہے۔آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے مزید کہا کہ سرگودھا ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترین ہے۔پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کو مختلف سہولیات ایک ہی چھت تلے مہیا کی جا رہی ہیں۔ کورونا وباء کے دوران پولیس بطور فرنٹ لائن ورکر اپنا کردار احسن انداز میں ادا کر رہی ہے۔کورونا وباء کی وجہ سے آج تک سرگودھا ریجن میں پانچ پولیس افسران و اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو چکے ہیں جبکہ 147پولیس افسران و اہلکار اس وباء سے متاثر ہو چکے ہیں۔آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرگودھا ریجن میں اب تک 5276پولیس افسران و اہلکار کورونا وباء سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن کروا چکے ہیں۔وفد نے ٹریفک نظام میں مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی دیں۔وفد میں صدر پریس کلب سرگودھا عبدالحنان چوہدری،جنرل سیکریٹری ملک محمد اصغر، سینئیر نائب صدرامجد پرویز، نائب صدر عمران گورائیہ اور محسن الملک شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں